Bharat Express

MCD Election 2022: ایم سی ڈی الیکشن کےنتائج پرآپ کی کارکردگی پر بھگونت مان نے کہا کہ لوگ نفرت کی سیاست نہیں چاہتے

وہ اکثرت کے کافی قریب ہیں۔ بی جے پی نے 103سیٹیوں پر جیت حاصل کی ہے جب  کہ آپ کی جھولی میں134سیٹیں آئیں   ہیں

mcd election results 2022

ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج کافی حریت انگیز ہیں۔ اس بار آپ نے دہلی کی کرسی پر اپنا قبضہ کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ وہ اکثرت کے کافی قریب ہیں۔ بی جے پی نے 103سیٹیوں پر جیت حاصل کی ہے جب  کہ آپ کی جھولی میں134سیٹیں آئیں   ہیں ۔ کانگریس کو 10 سیٹ ملی۔3 سیٹ آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

 ایم سی ڈی انتخابی نتائج میں آپ کی اچھی کارکردگی پر، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ کانگریس نے دہلی سے 15 سال کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکا تھا اور اب اس نے 15 سال کے ایم سی ڈی کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ نفرت کی سیاست کو پسند نہیں کرتے، لوگ بجلی، صفائی، انفراسٹرکچر کو ووٹ دیتے ہیں۔