Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Quetta Bomb Blast: پاکستان کے کوئٹہ میں خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے اکھڑ گئے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جب کہ ایف سی کے اضافی دستے بھی جائے وقوعہ پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ:  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج دوپہر ایک خوفناک خودکش حملہ پیش آیا، جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب زرغون روڈ پر بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 3 منٹ پر ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے اکھڑ گئے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جب کہ ایف سی کے اضافی دستے بھی جائے وقوعہ پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

تاحال کسی بھی علیحدگی پسند یا دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اور نہ ہی پاکستانی فوج یا بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ البتہ واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دور سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

بلوچستان کے وزیر صحت، بخت محمد کاکڑ نے واقعے کے فوراً بعد صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور دیگر طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام انتظامات کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت خودکش معلوم ہوتی ہے، قابل ذکربا ت یہ ہے کہ  واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملہ آور کی شناخت اور حملے کے پیچھے کارفرما عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ حملہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور شدت پسندی کے تناظر میں ایک اور تشویشناک واقعہ ہے، جو خطے میں سیکورٹی کی خراب صورت حال کی نشاندہی کرتا ہے۔ عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ حکومت پر ایک بار پھر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read