Bharat Express

Delhi Blast Khalistani Link: دہلی دھماکے کے پیچھے خالصتان کے’سلیپر سیل’؟ پاکستانی سوشل میڈیا پوسٹ سے انکشاف

دھماکے کے چند گھنٹے بعد، ’’جسٹس لیگ انڈیا‘‘ نامی تنظیم کی ٹیلی گرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پوسٹ میں “خالصتان زندہ باد” کے نعرے اور واٹر مارک کے ساتھ دھماکے کی کلپ بھی دکھائی گئی تھی۔ تنظیم نے بھارتی ایجنسیوں پر اس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ دھماکہ ان کا جواب تھا۔

دہلی دھماکے کے پیچھے خالصتان کے'سلیپر سیل'؟ پاکستانی سوشل میڈیا پوسٹ سے انکشاف

دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے میں 20 اکتوبر کو سی آر پی ایف اسکول کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دہلی پولیس اس معاملے کی مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔ دہلی پولیس نے سی آر پی ایف اسکول کے قریب بم دھماکے کے سلسلے میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

بم دھماکے کی تحقیقات جلد سرکاری طور پرا سپیشل سیل کو منتقل کر دی جائیں گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس دھماکے کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹس اور خالصتانی پیغامات

دھماکے کے چند گھنٹے بعد، ’’جسٹس لیگ انڈیا‘‘ نامی تنظیم کی ٹیلی گرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پوسٹ میں “خالصتان زندہ باد” کے نعرے اور واٹر مارک کے ساتھ دھماکے کی کلپ بھی دکھائی گئی تھی۔ تنظیم نے بھارتی ایجنسیوں پر اس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ دھماکہ ان کا جواب تھا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ “اگر ہندوستانی ایجنسیاں یہ سوچتی ہیں کہ وہ ہماری آواز کو دبا سکتی ہیں تو وہ بیوقوف ہیں۔ ہم کسی بھی وقت حملہ کرنے کے قابل ہیں۔” یہ پیغام سیکورٹی اداروں کے لیے ایک بڑا اشارہ ہے، جو اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کہیں  یہ دھماکہ کسی گہری سازش کا حصہ ہے۔

خالصتان انتہا پسندی کو ہوا دینے کی کوشش

فی الحال ان کو پروپیگنڈے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابھی تک اس میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی تنظیم کا نام سامنے آیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں ان تمام میسج کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔

جانئے کہ سلیپر سیل کون ہیں

کچھ ٹیلی گرام چینلز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کے پیچھے خالصتان کے کارندوں کا ہاتھ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ دہشت گرد کارندے (سلیپر سیل) کیا ہیں؟ درحقیقت سلیپر سیل کا مطلب ہے دہشت گردوں کا وہ دستہ جو عام لوگوں کے درمیان رہتا ہے اور دہشت گردوں کی اعلیٰ قیادت سے احکامات ملنے کے بعد حرکت میں آتا ہے۔ انہیں پکڑنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ عام لوگوں میں عام لوگوں کی طرح رہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس