Bharat Express

Anna Hazare on Arvind Kejriwal Arrest:’کجریوال نے کروڑوں ہندوستانیوں کا بھروسہ توڑا’انا ہرارے نے کہا تحریک کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا

انا ہزارے نے خط میں مزید لکھا، “جن ساری باتوں کے خلاف لڑنے میں میں نے اپنی پوری زندگی گزاری، اس کے برعکس کیجریوال نے کروڑوں ہندوستانیوں کا اعتماد توڑا ہے۔

'کجریوال نے کروڑوں ہندوستانیوں کا بھروسہ توڑا'انا ہرارے نے کہا تحریک کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر انا ہزارے نے خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی شراب پالیسی اور اس کے ذریعے کی گئی بدعنوانی کے سلسلے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ بدعنوانی کے خلاف لڑنے والی ملک کی سب سے بڑی جن لوک پال تحریک میں میرے ساتھی اروند کیجریوال کو بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انا ہزارے نے خط میں مزید لکھا، “جن ساری باتوں کے خلاف لڑنے میں میں نے اپنی پوری زندگی گزاری، اس کے برعکس کیجریوال نے کروڑوں ہندوستانیوں کا اعتماد توڑا ہے۔ اس طرح کے رویے سے سماجی تحریکوں میں کام کرنے والے لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ ”  اب یہ واضح ہو چکاہے کہ ایک مقدس تحریک کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔”

‘سچ عوام کے سامنے لانے کا کہا’

انا ہزارے نے اپنے خط میں مزید لکھا، “میں نے خود دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 30 اگست 2022 کو دہلی حکومت کی شراب پالیسی کے ذریعے کی گئی بدعنوانی کے سامنے آنے کے بعد ایک خط لکھا تھا۔ اس میں میں نے انہیں بتایا کہ میں اس پورے معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد حیران اور مایوس ہوں۔ اس پورے معاملے کی آخر تک تحقیقات ہونی چاہیے اور مجھے امید ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد حقیقت عوام کے سامنے آئے گی اور مجرموں کو سزا ملے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ایک تحریک کو سیاسی عزائم کے لیے تباہ کیا گیا۔ اس بات پر بہت دکھ ہوا۔ آج اس تحریک کا سیاسی آپشن بھی ناکام ہو چکا ہے، یہ بدقسمتی ہے۔

’کجریوال کی حالت پر کوئی دکھ نہیں‘

جمعہ 22 مارچ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہا تھا کہ جب اروند کیجریوال اور منیش سسودیا تحریک کے دوران ہمارے ساتھ آئے تھے۔ تو میں نے ان دونوں سے کہا تھا کہ وہ ملک کی بھلائی کے لیے کام کریں۔ لیکن، ان دونوں نے میری بات پر دھیان نہیں دیا۔ نہ ہی کیجریوال نے میری بات سنی۔ ایسی حالت میں میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا اور ساتھ ہی میں کیجریوال کی حالت سےمجھے کو دکھ  نہیں ہے ۔

بھارت ایکسپریس