Bharat Express DD Free Dish

PM Modi In Japan: جاپان کی ٹیکنالوجی اور بھارت کی صلاحیت مل کر عالمی انقلاب لا سکتی ہے — ٹوکیو میں اقتصادی فورم سے پی ایم  مودی کا بڑا بیان

پی ایم مودی نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے بھارت میں 40 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، اور صرف گزشتہ دو سالوں میں 13 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ٹیرف کی غیر یقینی صورتحال اور عالمی تجارتی نظام کی ازسرنو تشکیل کے درمیان،پی ایم  نریندر مودی نے جمعہ کے روز بھارت-جاپان اقتصادی فورم میں کہا کہ جاپان کی ٹیکنالوجی اور بھارت کی صلاحیت عالمی سطح پر ایک وسیع تکنیکی انقلاب کی قیادت کر سکتی ہے۔ جاپان کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہوئے،پی ایم  مودی نے جاپانی کاروباری رہنماؤں سے “میک ان انڈیا” اور “میڈ فار دی ورلڈ” میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

پی ایم مودی کا خطاب (PM Modi in Economic Forum)

پی ایم مودی نے اقتصادی فورم کی میٹنگ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا:”مجھے خوشی ہے کہ میرے اس دورے کا آغاز کاروباری دنیا کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ بھارت کی ترقی کے سفر میں جاپان ہمیشہ ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ میٹرو ریل سے لے کر مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر سے لے کر اسٹارٹ اپس تک — ہر شعبے میں ہماری شراکت داری باہمی اعتماد کی علامت بنی ہوئی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے بھارت میں 40 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، اور صرف گزشتہ دو سالوں میں 13 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

پی ایم مودی نے مزید کہا:”گزشتہ 11 برسوں میں آپ بھارت کی بے مثال تبدیلی سے بخوبی واقف ہیں۔ آج بھارت میں سیاسی اور اقتصادی استحکام ہے۔ بھارت کی کیپیٹل مارکیٹ میں اچھا منافع مل رہا ہے، اور ایک مضبوط بینکاری نظام بھی موجود ہے۔ بھارت عالمی ترقی میں 18 فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read