Bharat Express DD Free Dish

Iran has made the Islamic nation proud- Mohammad Adeeb: ایران نے ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند کر دیا

محمد ادیب نے کہا کہ ایران نے تھوپی ہی بارہ روزہ جنگ میں نہ صرف اسرائیل کو بلکہ خود کو سپر پاور کہنے والے امریکہ کو بھی شکست دی ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسلمان صرف جوتے ہی نہیں سلتا وہ حیران کرنے والی فاتح میزائل بھی بناتا ہے ۔

نئی دہلی: دی انڈین مسلم فار سول رائٹس کی جانب سے یہاں دفتر حضرت نظام الدین میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ،جس کو سابق رکن پارلیمنٹ اور آئی ایم سی آر کے چیئرمین محمد ادیب نے خطاب کیا ۔ قبل ازیں آئی ایم سی آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب ، سابق چیف جسٹس پٹنہ جسٹس اقبال احمد انصاری ، آئی ایم سی آر کے وائس چیئرمین، قومی کوارڈینٹر آئی ایم سی آر اور صحافی انظر الباری ، لیفٹیننٹ کرنل (سبکدوش) سید جاوید مہدی جعفری ، ایڈوکیٹ آن ریکارڈسپریم کورٹ فضیل ایوبی ،معاون خزانچی آئی ایم سی آر محمد الیاس سیفی اور سابق نیوی آفیسر جناب املاق احمد پرمشتمل ایک موقر وفد نے محمد ادیب کی قیادت میں ایران کے سفیر ہند ڈاکٹر ایراج الٰہی سے ایرانی سفارتخانہ میں ملاقات کی اور ان کی خدمت میں ایران اور امت مسلمہ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی بات رکھی۔ بارہ روزہ جنگ میں ایران میں  جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات دیں اور جنگ کے دوران بھارت کی عوام سے ملے سپورٹ پر اظہار تشکر پیش کیا۔ آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے حکومت ایران بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ خامنیّ کے اسرائیل کے تئیں سخت اسٹینڈ پر مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران نے ملت اسلامیہ کے سر کو نہ صرف بلند کیا ہے بلکہ مسلم ممالک کو متحد کرنے کا کام بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ جب ظالم اسرائیل کی جانب سے ایران پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا کہ جس میں کئی ٹاپ کے سائنس داں اور پہلی صف کے کمانڈرس شہید ہوئے تھے تو اس وقت بھی محمد ادیب کی قیادت میں ایک وفد ایرانی سفارتخانہ گیا تھا اور ان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی تھی نیز ایران پر تھوپی گئی جنگ کی مذمت کی تھی ۔یہ بھی خیال رہے کہ جنگ میں ایران کی فتح اور اسرائیل کی شکست کے بعد ایرانی سفارتخانہ نے ہندوستان اور ہندوستان کی سول سوسائٹی اور سیاستداں کی خدمت میں اظہار تشکر کیا تھا ،جب کہ ایران کی جانب سے عرب اور مسلم ممالک کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر محمد ادیب نے کہا کہ ایران نے تھوپی ہی بارہ روزہ جنگ میں نہ صرف اسرائیل کو بلکہ خود کو سپر پاور کہنے والے امریکہ کو بھی شکست دی ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسلمان صرف جوتے ہی نہیں سلتا وہ حیران کرنے والی فاتح میزائل بھی بناتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی بزرگی کے دوران جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا اور اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے دشمنوں کو للکارہ اس نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ خود کو سپر پاور تصور کرنے والوں کے غرور چکنا چور کر دیے ۔

 محمد ادیب نے کہا کہ ایران اور آیت اللہ خامنہ ای نے دنیا کے مسلمانوں کو نہ صرف بیدار کیا بلکہ ان کے اندر حوصلہ بھی پیدا کرنے کا کام کیا ہے ۔ عربوں اور مسلم ممالک کو بھی جگانے کا کام کیا ہے اور ان کے اندر جو خوف تھا امریکہ اور اسرائیل کی طاقت کو لے کر اس کو بھی ختم کیا ہے ۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read