دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے، ہندوستان نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہدف بنا کر فضائی حملے کیے ہیں۔ ہندوستانی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ حملے پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کیے گئے، جس میں 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارت کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور میں دہشت گردوں کے کل 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بھارت نے تحمل اور درستگی کا مظاہرہ کیا اور کسی پاکستانی شہری، فوجی یا اقتصادی مقام کو نقصان نہیں پہنچایا۔ بھارتی رہنماؤں نے اس آپریشن کے لیے فوج کی تعریف کی اور اسے دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط قدم قرار دیا۔
سیاستدانوں کی طرف سے فوجی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے بیانات آرہے ہیں
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’بھارت ماتا کی جے ‘‘
भारत माता की जय!
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) May 6, 2025
وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ ہماری فوج نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ یہ آپریشن پہلگام حملے کے قصورواروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے کارروائی کو غیر عسکری اور توجہ مرکوز رکھتے ہوئے صرف دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستانی فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط ارادے کی علامت ہے۔ ہماری فوج نے ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔”
जय हिंद!
जय हिंद की सेना! pic.twitter.com/PnKDbc8R6z
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) May 6, 2025
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بھی فوج کی بہادری کی تعریف کی اور کہا، ’’جے ہند ‘‘
जय हिन्द!🇮🇳
— Ashwini Vaishnaw (@AshwiniVaishnaw) May 6, 2025
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، “ہندوستانی مسلح افواج نے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔ اپنی فوج کی بہادری پر فخر ہے۔”
#OperationSindoor #JaiHind 🇮🇳 pic.twitter.com/tmyBe4fPIB
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) May 6, 2025
بی جے پی رہنما شاہنواز حسین نے بھی اس کارروائی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ کارروائی دہشت گردوں کے لیے واضح انتباہ ہے کہ ہندوستان ان کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا‘‘۔
فوج کے حوصلے کو پرنام کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا، “آپریشن سندورہندوستان کے اتحاد اور طاقت کی علامت ہے۔”
تفصیلی معلومات آج بعد میں دی جائیں گی: وزارت
بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ آپریشن سندورکے تحت اہداف کا انتخاب اور ان پر عملدرآمد انتہائی احتیاط سے کیا گیا، تاکہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے۔ وزارت نے کہا، “ہمارا یہ اقدام پہلگام حملے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کی سمت ایک قدم ہے۔” اس آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات آج بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
این ایس اے اجیت ڈوول نے امریکہ کو آگاہ کیا
وزارت دفاع کے ترجمان نے واضح کیا کہ حملوں کے فوراً بعد قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول نے امریکی این ایس اے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کی، جس میں انہیں اس کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
امریکی قانون ساز تھانیدار نے بھارت کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا، “پہلگام حملے کے بعد بھارت کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ دہشت گردوں نے ہندوؤں کو نشانہ بنایا، اور بھارت نے ان کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے درست قدم اٹھایا۔ امریکا کو بھارت کا ساتھ دینا چاہیے اور حملے کی مکمل تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔”
یہ کارروائی دہشت گردی کے تئیں ہندوستان کی ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کو واضح کرتی ہے۔ بھارتی رہنماؤں نے متفقہ طور پر فوج کی جرات اور تزویراتی ذہانت کی تعریف کی ہے جب کہ توقع ہے کہ عالمی برادری اس اقدام کی حمایت کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


