مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون، امت شاہ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں “وائبریٹ ولیجز پروگرام” (VVP) پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ پروگرام سرحدی دیہاتوں کو ترقی اور خوشحالی کے مراکز میں تبدیل کرنے کی ایک اہم پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 25 اگست 2025 کو صبح 10 بجے سُبھاش سُوراج بھون میں منعقد ہوئی، جس میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران، سرحدی اضلاع کے کلکٹرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مودی حکومت کی قابلِ تعریف اسکیم
وائبریٹ ولیجز پروگرام، جو کہ 2022 کے مرکزی بجٹ میں ایک مرکزی امدادی اسکیم کے طور پر اعلان کیا گیا تھا،اس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرحدوں کے قریب واقع دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچے، سڑکوں سے رابطہ، رہائش، توانائی، اور مواصلاتی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت سیاحت، ثقافتی ورثے، ہنر کی ترقی، اور تعاون پر مبنی کمیٹیوں کو فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتی تبدیلی کی کہانی، پی ایل آئی اسکیم ملازمتوں، برآمدات اور آتم نربھر بھارت کے لیے گیم چینجر کیسے بنی؟
امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام دیہاتوں میں پائیدار روزگار اور بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنائے گا، ساتھ ہی ساتھ سرحدی سلامتی کو بھی مضبوط کرے گا۔ یہ ایک ہمہ گیر ترقیاتی ماڈل کے طور پر اُبھر رہا ہے، جو سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنے دیہاتوں میں ہی مقیم رہیں۔
وائبریٹ ولیجز پروگرام (VVP) کی ورکشاپ کے دوران نشان زد دیہاتوں میں دواؤں کے پودوں کی کاشت اور سبز توانائی کے استعمال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دے گی، بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی نہایت اہم ہوگی
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


