Bharat Express DD Free Dish

Gujrat First Amrit Bharat Express: پی ایم مودی گجرات کی پہلی “امرت بھارت ایکسپریس” کو ہری جھنڈی دکھا کر کریں گے روانہ ،جانئے جدید سہولیات سے لیس اس ٹرین کی خصوصیات

یہ جدید ٹرین گجرات کے ادھنا سے اڈیشہ کے برہمپور تک چلے گی، اور عام مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

پی ایم نریندر مودی آج بروز ہفتہ 27 ستمبر کو گجرات کی پہلی “امرت بھارت ایکسپریس” کو ورچوئل طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ ٹرین مغربی ریلوے کی پہلی امرت بھارت ایکسپریس بھی ہے، جو سورت کے ادھنا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ مرکزی وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
کہاں سے کہاں تک چلے گی یہ ٹرین؟
یہ جدید ٹرین گجرات کے ادھنا سے اڈیشہ کے برہمپور تک چلے گی، اور عام مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔22 کوچز پر مشتمل اس ٹرین میں سلیپر کلاس، جنرل کلاس، پینٹری کار اور خصوصی ڈبے معذور افراد کے لیے شامل ہیں۔ یہ ٹرین 1,800 سے زائد مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
امرت بھارت ایکسپریس کی جدید خصوصیات
مغربی ریلوے کے سی پی آر او ونیت ابھیشیک کے مطابق، یہ ٹرین بھارتی ریلوے کی جدید کاری کا مظہر ہے۔اس ٹرین کی سب سے اہم خصوصیت “پش پل آپریشن” ہے، جس میں دونوں سروں پر WAP-5 انجن نصب کیے گئے ہیں۔ اس سے ٹرین کا ایکسلریشن بہتر ہوتا ہے، رفتار میں اضافہ ہوتا ہے اور آپریشن زیادہ ہموار رہتا ہے۔
بغیر جھٹکوں کے آرام دہ سفر
“امرت بھارت ایکسپریس” میں ٹائپ10 ہیڈ والے سیمی آٹومیٹک کپلرز استعمال کیے گئے ہیں جو جھٹکوں سے پاک سفر کو یقینی بناتے ہیں۔اندرونی سجاوٹ میں ایلومینیم کمپوزٹ اور ہنی کومب پارٹی شن پینلز کا استعمال کیا گیا ہے جو نہ صرف دلکش ہیں بلکہ پائیدار بھی ہیں۔سیٹیں اور برتھز ایرگونومک ڈیزائن کی حامل ہیں، اگنیشین پروف (آگ سے محفوظ) اور بہتر کُشنگ کے ساتھ دستیاب ہیں۔مسافروں کے لیے فولڈ ایبل اسنیک ٹرے، بوتل ہولڈر، USB-A اور USB-C پورٹس کے ساتھ موبائل چارجنگ پوائنٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
سیکورٹی اور سہولت دونوں میں آگے
تمام کوچز میں CCTV نگرانی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جو سیکیورٹی کے لحاظ سے ایک اہم قدم ہے۔
یہ ٹرین دور دراز کے سفر کے لیے تیز، محفوظ اور آرام دہ متبادل فراہم کرتی ہے۔ٹکٹ کے کرایے میں معمولی اضافہ متوقع ہے، جو مختلف کلاسز کے حساب سے لاگو ہوگا۔
بھارت کی ترقی کی سمت میں اہم قدم
امرت بھارت ایکسپریس، بھارتی ریلوے کے “وِکست بھارت” وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں بہتر رابطہ کاری اور مسافروں کی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔یہ ٹرین ادھنا سے برہمپور کے درمیان سفر کے دوران گجرات، مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے کئی اہم شہروں کو جوڑے گی، جس سے لاکھوں مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read