Bharat Express

گجرات اسمبلی انتخابات کا اعلان: دو مرحلوں میں ہوں گے ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے منگل کو اعلان کیا کہ اتر پردیش کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے

الیکشن کمیشن نے گجرات اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلہ میں 1 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور دوسرے مرحلہ کے ووٹنگ 5 دسمبر کو ڈالے جائیں گے۔ نتائج کے بارے میں ECنے کہا ہے کے 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

گجرات میں کل  182 اسمبلی سیٹ اور  کل 4.9 کروڑ ووٹرز ہیں۔ جن میں 3.24 لاکھ ووٹرز ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ وہیں 9.87 لاکھ ووٹرز کی عمر 80 سال سے زیاہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست میں کل 51782 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ ووٹنگ کے لئے ایک خاص مہم چلائی جائے گی جس سے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ میں حصہ لے سکے۔ اس علاوہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے گھر سے ووٹ کرنے کی سہولیت فراہم کی جائے گی جو کورونا وباء سے متاثر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اگر ووٹنگ کے دوران کسی کو کوئی بھی شخص پریشان کرتا ہے تو اس کے لئے آن لائن شکایت کا انتظام کیا جائے گا اور شکایت پر ایک گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائے گا۔

Also Read