پی ایم نریندر مودی میزورم کے دورے کے بعد منی پور کی راجدھانی ایمفال پہنچے۔ شدید بارش اور خراب موسم کے باعث پی ایم مودی نے 65 کلومیٹر کا فاصلہ سڑک کے ذریعے طے کیا۔
سڑک کے راستے چوراچاندپور پہنچے پی ایم مودی
پی ایم مودی سڑک کے راستے چوراچاندپور پہنچے، جہاں انہوں نے 7300 کروڑ روپے سے زائد لاگت والی کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
پی ایم مودی نے اس موقع پر عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا،منی پور کے نام میں ہی ‘منی’ ہے، جو آنے والے وقت میں نارتھ ایسٹ کو روشن کرے گا۔ اسی سلسلے میں میں آج آپ سب کے درمیان آیا ہوں، کیونکہ ہم ترقی کے راستے پر منی پور کو لے کر جائیں گے۔
آپ کی مشکلات کو میں سمجھتا ہوں — پی ایم مودی
انہوں نے کہا،منی پور ایک سرحدی ریاست ہے، کنیکٹیویٹی کے مسائل جو آپ کو درپیش تھے، میں ان کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ 2014 سے ہم نے اس پر کام شروع کیا، شہروں کے ساتھ دیہاتوں تک سڑکیں پہنچائی گئی۔ آج ریلوے کنیکٹیویٹی پر کام جاری ہے، اور اماھ،ل ایئرپورٹ فضائی رابطے کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا،آج بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور ہم جلد ہی دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے والے ہیں۔ ایک وقت تھا جب دہلی سے کوئی اعلان ہوتا تھا اور یہاں پہنچنے میں سالہا سال لگ جاتے تھے۔ ہماری حکومت نے آپ کو بجلی کی پریشانی سے نجات دلانے کا وعدہ کیا ہے، اس لیے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت بجلی دی گئی ہے۔ ہم منی پور کو امن (Peace)، خوشحالی (Prosperity)، اور ترقی (Progress) کا ماڈل بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


