Bharat Express DD Free Dish

Delhi MCD Result: دہلی کے ایم سی ڈی انتخابات میں کتنے اقلیت جیتے؟

اوکھلا کے ذاکر نگر، وارڈ نمبر 189 سے نازیہ دانش نے عام آدمی پارٹی کی سلمہ خان کو 473 ووٹ سے شکست دی ہے۔ 4 دسمبر کو ایم سی ڈی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوا تھا جن کے نتائج آج آئے ہیں۔

دہلی کے ایم سی ڈی انتخابات میں کتنے اقلیت جیتے؟

Delhi MCD Result: اوکھلا کے ذاکر نگر، وارڈ نمبر 189 سے نازیہ دانش نے عام آدمی پارٹی کی سلمہ خان کو 473 ووٹ سے شکست دی ہے۔ 4 دسمبر کو ایم سی ڈی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوا تھا جن کے نتائج آج آئے ہیں۔ نتائج میں دہلی کے ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اکثریت حاصل کی ہے۔ اوکھلا کے ابوالفضل وارڈ نمبر 188 سے کانگریس کی اریبہ خان نے عام آدمی پارٹی کے واجد خان اور بی جے پی کے چرن سنگھ کو شکست دیتے  ہوئے جیت حاصل کی ہے۔

مصطفی آباد سے سبیلہ بیگم ، برج پوری سے نازیہ جاوید ، شاستری پارک سے حاجی ثمیر احمداور  کبیر نگر سے حاجی ظریف نے جیت حاصل کی ہے۔ یہ سبھی  کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر میدان میں تھے۔ وہیں جامع مسجد سے سلطانہ آباد، چاندنی محل سے علی اقبال، سیتارام بازار سے رافعہ، بالیماران سے محمد صادق، قریش نگر سے شمیم بانواور شری رام کالونی سے ہیمل ملک نے جیت حاصل کی ہے۔ یہ سبھی عام آدمی پارٹی کی جانب سےایم سی ڈی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ سیلم پور سے حاجن شکیلہ جیت گئی ہیں جو کہ آزاد الیکشن لڑ رہیں تھیں۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read