Bharat Express DD Free Dish

Delhi High Court seeks Yasin Malik’s response on NIA’s plea: دہلی ہائی کورٹ نے این آئی اے کی درخواست پر یاسین ملک سے مانگا جواب ، اگلی سماعت 10 نومبر کو ہوگی

مئی 2022 میں عدالت نے یاسین ملک کو مجرم قرار دیا تھا۔ مختلف دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد ایک خصوصی عدالت نے دہشت گردی فنڈنگ کے معاملے میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہیں، این آئی اے نے ملک کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں جیل میں قید کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے یاسین ملک کو حکم دیا ہے کہ وہ اس درخواست پر چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرے۔ اب اس مقدمے کی اگلی سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نچلی عدالت نے دہشت گردی فنڈنگ کے مقدمے میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے، جس میں ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یاسین ملک کو نوٹس بھیجی جائے اور وہ چار ہفتوں کے اندر اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کرے۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ مئی 2022 میں عدالت نے یاسین ملک کو مجرم قرار دیا تھا۔ مختلف دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد ایک خصوصی عدالت نے دہشت گردی فنڈنگ کے معاملے میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہیں، این آئی اے نے ملک کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

این آئی اے کے الزامات 2017 میں دہشت گردی فنڈنگ کی تحقیقات سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں یاسین ملک کے ساتھ کئی دیگر افراد بھی شامل تھے۔ مئی 2022 میں ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملک نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا اور الزامات کی مخالفت نہیں کی تھی۔ خصوصی جج نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جرم سپریم کورٹ کے مطابق “ریئر اسٹ آف دی ریئر” (نایاب ترین جرائم) کے زمرے میں نہیں آتا۔

یاسین ملک پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا
یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے قتل اور دہشت گردی فنڈنگ کے معاملے میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے یو اے پی اے کی دفعہ 17 کے تحت یاسین ملک کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ 10 مئی 2022 کو یاسین ملک نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔

مزید یہ کہ یاسین ملک، شبیر شاہ، نعیم خان اور دیگر کشمیری علیحدگی پسند رہنما ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات میں گرفتار کیے جانے کے بعد تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read