Bharat Express DD Free Dish

Delhi Building Collapse: دہلی کے سیلم پور میں بڑا حادثہ، چار منزلہ عمارت منہدم؛ 4 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس وقت پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگ بھی ملبہ ہٹانے میں مدد کر رہے ہیں۔

دہلی کے سیلم پور علاقے میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک چار منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ ملبے سے8 افراد کو نکالا جا چکا ہے، تاہم اب بھی کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس وقت پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگ بھی ملبہ ہٹانے میں مدد کر رہے ہیں۔

اب تک چار افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے ابھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تھوڑی دیر پہلے ایک مرد اور ایک عورت کی لاش ملبے سے نکالی گئی ہے۔ دہلی پولیس، فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف، میونسپل کارپوریشن سمیت تمام امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی جمع ہو گئے ہیں۔

آگ بجھانے کے محکمے کو صبح 7:05 بجے اطلاع ملی
فائر ڈیپارٹمنٹ کو ہفتے کی صبح 7 بج کر 5 منٹ پر فون کے ذریعے اس حادثے کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ اور دہلی پولیس حرکت میں آ گئے اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔

حادثے کے وقت عمارت میں کئی لوگ موجود تھے
واقعہ صبح 7 بج کر 5 منٹ کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت عمارت میں کئی افراد موجود تھے۔ ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

6 افراد کو محفوظ نکالا گیا
فائر بریگیڈ کے مطابق اب تک 6 افراد کو ملبے سے محفوظ نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 5 سے 6 افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں پوری تیزی سے کارروائی کر رہی ہیں۔

3-4 افراد کو نکالا جا چکا ہے
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گلی نمبر 5، جنتا کالونی، سیلم پور میں یہ 4 منزلہ عمارت گری ہے۔ یہ ایک رہائشی مکان تھا جو تقریباً 30-35 گز کے رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اب تک ملبے سے 3-4 افراد کو نکالا جا چکا ہے اور سب کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

فی الوقت کچھ اور افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

علاقہ تنگ گلیوں والا ہے

فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جہاں یہ عمارت گری ہے، وہ علاقہ انتہائی تنگ اور سکڑی ہوئی گلیوں والا ہے۔ وہاں آبادی بھی بہت گنجان ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں مسلسل ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہیں۔

حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عمارت گرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟ تاہم، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت کافی پرانی اور خستہ حال تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے اب بھی کچھ لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ تمام افراد کو محفوظ باہر نکالا جا سکے۔ زخمیوں کا قریبی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

انیس احمد انصاری، جن کا گھر عمارت گرنے سے متاثر ہوا،انہوں نے بتایا:
“سب لوگ سو رہے تھے، تبھی صبح تقریباً 7 بجے میرے گھر کے ایک طرف کی عمارت گر گئی اور اس کا ملبہ میرے گھر پر آ گرا۔ اچانک بجلی چلی گئی۔ 4-5 لوگ اب بھی گری ہوئی عمارت کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تمام لوگ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔”

عمارت کے ملبے سے نکالے گئے افراد:

  1. پرویز (عمر 32 سال)، ولد عبدل
  2. نوید (عمر 19 سال)، ولد عبدل
  3. شِزا (عمر 21 سال)، زوجہ پرویز
  4. دیپا (عمر 56 سال)، زوجہ گووند
  5. گووند (عمر 60 سال)، ولد رام چرن
  6. روی کشیپ (عمر 27 سال)، ولد رام چرن
  7. جیوَتی (عمر 27 سال)، زوجہ روی کشیپ
  8. احمد (عمر 14 ماہ)، ولد پرویز

بھارت ایکسپریس  اردو

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read