Bharat Express DD Free Dish

?Who is Minta Devi: بہار میں ووٹر خصوصی نظر ثانی معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ، منتا دیوی اور 124 نمبر ٹی شرٹ میں کیا ہے کنیکشن  

ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آخر منتا دیوی ہیں کون؟ جن کا نام  لے کر اور تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر اپوزیشن کے اراکین حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بہار میں اپڈیٹڈ ووٹر لسٹ کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع کیے گئے SIR (خصوصی گہری نظرثانی) مہم کے خلاف اپوزیشن پوری سنجیدگی سے میدان میں آ چکی ہے۔ منگل کے روز بھی اس معاملے پر کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے پارلیمنٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران اراکین پارلیمنٹ نے “منتا دیوی” کے نام والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

ان ٹی شرٹس نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آخر منتا دیوی ہیں کون؟ جن کا نام  لے کر اور تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر اپوزیشن کے اراکین حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس ٹی شرٹ میں چھپے منتا دیوی کے راز کو۔

منتا دیوی کا معاملہ کیا ہے؟
اس سے پہلے کہ آپ خود اندازے لگائیں، ہم آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں بہار کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں “منتا دیوی” نام کی ایک ووٹر کا ذکر کیا تھا۔ راہل نے اپنی پریزنٹیشن میں دکھایا تھا کہ 124 سالہ منتا دیوی حال ہی میں جاری کی گئی بہار کی مسودہ ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں، جو دنیا کے تصدیق شدہ سب سے بزرگ انسان سے 9 سال بڑی ہیں۔ راہل گاندھی کا دعویٰ ہے کہ یہ لسٹ فرضی ہے اور اس میں کئی غلطیاں ہیں۔ اسی بنیاد پر اپوزیشن نے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں اور تب سے اپوزیشن مسلسل اس مسئلے کو اٹھا رہی ہے۔

’ووٹ چوری’ کے خلاف اپوزیشن متحد
اس سے پہلے بھی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری جانچ (SIR) اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے مارچ نکالا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پولیس نے انہیں پارلیمنٹ روڈ پر ہی روک لیا اور بعد میں حراست میں لے لیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نہ صرف اتحاد کا مظاہرہ کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ملک ایک شفاف ووٹر لسٹ چاہتا ہے، اور الیکشن کمیشن کو واقعی “الیکشن کمیشن” ہونا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read