EC Reports 99.11% Document Collection in Bihar SIR: بہار میں ایس آئی آر مشق میں 99.11 فیصد ووٹروں کے دستاویزات موصول ہو چکے ہیں: الیکشن کمیشن
کمیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرست میں شامل 7.24 کروڑ ووٹرز میں سے اب تک 0.16 فیصد کی جانب سے دعوے اور اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔
Aadhaar-Based Claims Invited for Voter Roll Omissions: ’’جن ووٹروں کا نام مسودہ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں، وہ آدھار کے ذریعے درج کرائیں شکایت‘‘، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بہار کے چیف الیکشن آفیسر نے کیا اعلان
الیکشن کمیشن کے مطابق بہار میں کل 7.89 کروڑ ووٹرز میں سے 7.24 کروڑ ووٹرز کا اندراج ابتدائی مسودے میں شامل ہے۔
?Who is Minta Devi: بہار میں ووٹر خصوصی نظر ثانی معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ، منتا دیوی اور 124 نمبر ٹی شرٹ میں کیا ہے کنیکشن
ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آخر منتا دیوی ہیں کون؟ جن کا نام لے کر اور تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر اپوزیشن کے اراکین حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
SIR in Bihar: بہار میں ایس آئی آر کے بعد 62.5 لاکھ ووٹروں کا نام ہوگا خارج، کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی فارم نہ بھرنے والوں کی فہرست
کمیشن نے کہا کہ جن اہل ووٹروں کے نام رہ گئے ہیں انھیں 1 اگست سے 1 ستمبر کے درمیان عمل کے اگلے مرحلے کے دوران بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
Bihar Voter List Revision: بہارووٹرلسٹ نظرثانی سے متعلق بڑی خبر، الیکشن کمیشن نے دیا ایک ماہ کا وقت
الیکشن کمیشن نے بہارمیں ووٹرلسٹ پرنظرثانی سے متعلق ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت اہل ووٹر(رائے دہندگان) اپنا نام فہرست میں شامل کروا سکیں گے۔ بہارکے لوگوں اورسیاسی پارٹیوں کوووٹرلسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
Opposition protests against SIR: مانسون اجلاس میں بہار ووٹر لسٹ پر ہنگامہ، راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مظاہرہ
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمل شفاف نہیں رہا تو بہار اسمبلی انتخابات سے قبل جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر شہری کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، چاہے اس کی ذات، مذہب یا سیاسی نظریہ کچھ بھی ہو۔
Opposition protests in Parliament House over SIR: بہار ووٹر لسٹ ریویژن معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کا احتجاج، راہل گاندھی، اکھلیش یادو سمیت اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ شامل
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر کے روز سے شروع ہو گیا ہے، حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ’آپریشن سندور‘ پر تلخ تکرار نے ایوان میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں جہاں پہلگام دہشت گردانہ حملے پر حکومت سے جواب اور آپریشن سندور کی شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔
Tejashwi Yadav: ’’یہ سوتر کو ہم موتر سمجھتے ہیں‘‘، تیجسوی یادو نے بہار کی ووٹر لسٹ میں غیر ملکی شہریوں کی موجودگی کے ای سی آئی کے دعوؤں پر دیا سخت بیان
مرکزی حکومت اور نتیش کمار کی ریاستی حکومت، دونوں پر تنقید کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ اگر ووٹر لسٹ میں کوئی ’’مشکوک نام‘‘ شامل کیا گیا ہے تو اس کی ذمہ داری بہار کی اس حکومت پر عائد ہوتی ہے جو 2005 سے اقتدار میں ہے۔
بہار اسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کو لگا جھٹکا؟ سپریم کورٹ نے دیا یہ اہم مشورہ، دیکھیں ویڈیو
سپریم کورٹ میں کل 11 عرضیاں سنوائی کے لئے لگی تھیں۔ ان میں این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس اورپیپلزیونین سول لبرٹیزکے علاوہ کانگریس، آرجے ڈی اورٹی ایم سی جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی بھی عرضی تھی۔ عرضی گزارفریق نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن ناگرکتا یعنی شہریت کی جانچ نہیں کرسکتا۔
Bihar voter list row hearing: الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
ابھیشک منوسنگھوی نے دلیل دی کہ ووٹر لسٹ سے کسی کو خارج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ میں آکر کسی کے خلاف اپنے اعتراض کا ثبوت دوں گا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن سماعت کے لیے نوٹس جاری کرے گا۔ لیکن یہاں اجتماعی طور پر چار سے سات کروڑ لوگوں کو حذف کر دیا جائے گا۔





