بہار میں اسمبلی انتخابات کا درجہ حرارت اب آہستہ آہستہ اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے۔ ایک طرف جہاں جن سوراج نے اپنے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، وہیں دوسری جانب این ڈی اے میں ابھی سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ میں پھنسا ہوا ہے۔ اس پورے معاملے میں سب سے اہم کردار چراغ پاسوان ادا کر رہے ہیں۔ اسی موضوع پر بات چیت کو مزید بڑھانے کے لیے وہ کل دہلی پہنچے تھے۔ اب ان کی ملاقات بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ، نیتیانند رائے کے ساتھ ہوئی ہے۔
ملاقات کے بعد چراغ پاسوان نے ایک بڑا بیان دے کر بہار انتخابات سے متعلق تمام موسمی قیاس آرائیوں پر روک لگا دی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ چراغ پاسوان 35 سیٹوں کی مانگ کر رہے ہیں، لیکن این ڈی اے اور بی جے پی کے اندرونی حلقوں میں اس مطالبے پر تاحال کوئی حتمی بات نہیں بن پائی ہے۔ اسی وجہ سے اتحاد کی جانب سے ابھی تک امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ چراغ پاسوان اسی مطالبے پر بات چیت کرنے کے لیے دہلی آئے ہوئے ہیں۔
چراغ پاسوان اور نیتیانند رائے کی ملاقات
دہلی میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتیانند رائے اور چراغ پاسوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد چراغ پاسوان نے میڈیا سے بات کی اور ملاقات کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور جلد ہی سیٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ہماری بات چیت ایک بہت ہی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اور آج بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے۔
جب چراغ سے ان کے عزت و وقار سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ’’مجھے اپنے عزت و وقار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی موجود ہیں، وہاں میرے عزت و وقار کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


