آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کے 11 سال مکمل ہونے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے دور کو سناتن کے سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے مزید کہا، “ہندوستان میں پنڈت نہرو سے لے کر نریندر مودی تک کئی وزرائے اعظم رہے ہیں۔ ہر ایک نے اپنے اپنے طریقے سے ملک کی خدمت کی ہے۔ لیکن نریندر مودی کے اس دور کو سناتن کے سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ ہندوستان کا رام راجیہ دور ہے۔”
‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے جاری سیاسی بیان بازی پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ سندور کی طاقت کا احترام نہیں کرتے وہ بھارت کی عزت کیسے کریں گے، اپوزیشن لیڈر ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکے ہیں،بھگوان سےپراتھنا ہےکہ انہیں عقل دے۔
چراغ پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہو کر قومی اتحاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر اور حاجی پور کے ایم پی چراغ پاسوان کی انتخابی مہم کے آغاز پر پرمود کرشنم نے کہا، “چراگ پاسوان ایک ہنر مند لیڈر ہیں، ان کا مستقبل روشن ہے۔ ان کے والد عوام کے عظیم رہنما رہے ہیں۔ آج چراغ پاسوان وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ ملک کے اتحاد اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے انہیں مبار ک باد پیش کرتا ہوں اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بنگلورو بھگدڑ پر اظہار تعزیت
انہوں نے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 11 افراد کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ “اس طرح کے افسوسناک واقعات پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، یہ انسانی حساسیت کا معاملہ ہے”۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر اٹھائے گئے سوال پر پرمود کرشنم نے کہا کہ راہل گاندھی الیکشن کمیشن کا احترام کیسے کریں گے جب وہ اپنے بزرگوں اور آباؤ اجداد کا احترام نہیں کرتے۔ جو شخص اپنے آباؤ اجداد کا احترام نہیں کرتا وہ آئینی اداروں کا احترام کیسے کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



