Bharat Express

Zeeshan Siddique News : بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی این سی پی۔ اجیت پوار خمیہ میں ہوئے شامل، کانگریس کو جھٹکا

باندرہ ایسٹ کے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے ساتھ مزید چار لیڈر این سی پی اجیت پوار کے خیمہ میں شامل ہو گئے ہیں۔

ذیشان صدیقی این سی پی۔ اجیت پوار خمیہ میں ہوئے شامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی نے اپنے والد کے راستے پر چلتے ہوئے جمعہ کو این سی پی اجیت پوارکے خیمہ میں  شمولیت اختیار کی۔ جیسے ہی اجیت پوار این سی پی کے خیمہ میں شامل ہوئے، پارٹی نے انہیں ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ رواں برس بھی وہ اپنے پرانے اسمبلی حلقہ باندرہ ایسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

ذیشان صدیقی اب تک کانگریس کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ کانگریس نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ این سی پی اجیت پوار خیمہ نے  پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر حکومت میں سابق وزیر نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کو اے بی فارم دیا ہے۔

باندرہ ایسٹ کے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے ساتھ مزید چار لیڈر این سی پی اجیت پوار کے خیمہ میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان لیڈروں میں تسگاؤں کاواتھے سے سنجے کاکا پاٹل، ورود مرشی سے دیویندر بھویر، اسلام پور سے نشی کانت پاٹل اور بی جے پی کے سابق ایم پی اور پرتاپراؤ چکھلیکر شامل ہیں۔

‘این سی پی کے ساتھ کام کرنا کوئی نئی بات نہیں’

اجیت پوار کےخیمہ میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ این سی پی کے ساتھ کام کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم نے پہلے انتخابات میں این سی پی کے ساتھ کام کیا تھا۔ اب ہم این سی پی میں کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘جہاں تک کانگریس کا تعلق ہے، شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے دباؤ میں وہ اپنی سیٹ کسی اور کو دے رہی ہے۔’

میں اپنے والد کا ادھورا کام مکمل کروں گا

انہوں نے کہا کہ جو لڑائی میرے والد نے ادھوری چھوڑی تھی میں اسے مکمل کروں گا۔ میں نے اپنے والد بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں ممبئی پولیس کو تمام معلومات دے دی ہیں۔ میں ایکس  پر سب کے ساتھ اس بارے میں معلومات بھی شیئر کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے عوام کے لیے جان گنوائی۔ ہمارا خاندان ایک ایسا خاندان ہے جو سب کے لیے کام کرتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو پیسوں کے لیے کسی کا گھر تباہ کر دیتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میرے خاندان کو انصاف ملے گا۔

بھارت ایکسپریس۔