Bharat Express DD Free Dish

Accident or Murder? جنک پوری میں دہلی جل بورڈ کے گہرے گڈھے میں گرنے سے نوجوان بائیک سوار کی موت،رات بھر تڑپتا رہا نوجوان، سیاسی بیان بازی تیز

دہلی کے پالَم علاقے میں رہنے والا نوجوان کمل جمعرات کی دیر رات اپنے دفتر سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران جنک پوری میں سڑک پر موجود دہلی جل بورڈ کے ایک گہرے گڈھے میں وہ بائیک سمیت جا گرا۔ شدید زخمی حالت میں کمل پوری رات اسی گڈھے میں پھنسا رہا اور بروقت مدد نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر اس کی موت ہو گئی۔

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی کی سڑکیں گڈھے کے باعث مسلسل جان لیوا بنتی جا رہی ہیں اور اس کا سب سے بڑا خمیازہ بائیک سواروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔  دہلی کے جنک پوری علاقے سے سامنے آیا ہے، جہاں دہلی جل بورڈ کی جانب سے کھودے گئے ایک گہرے گڈھے میں گرنے سے ایک نوجوان بائیک سوار کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، جب کہ دہلی حکومت نے معاملے کی جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے، جب حال ہی میں دہلی سے متصل نوئیڈا میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کی موت کے معاملے میں انتظامیہ کی لاپروائی سامنے آئی تھی، لیکن اس کے باوجود سڑکوں کی حالت بہتر نہیں ہو سکی۔

نوئیڈا واقعے سے سبق نہیں لیا گیا

جنک پوری کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گڈھا کافی عرصے سے کھلا پڑا تھا اور متعدد بار شکایات کے باوجود اسے بند نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے دہلی جل بورڈ پر سنگین لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے پالَم علاقےکے رہنے والے نوجوان کمل جمعرات کی دیر رات اپنے دفتر سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران جنک پوری میں سڑک پر موجود دہلی جل بورڈ کے ایک گہرے گڈھے میں وہ بائیک سمیت جا گرا۔ شدید زخمی حالت میں کمل پوری رات اسی گڈھے میں پھنسا رہا اور بروقت مدد نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر اس کی موت ہو گئی۔ علاقے کے لوگ اس واقعے کو انتظامی لاپروائی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

پولیس کا مؤقف

پولیس کے مطابق رات تقریباً بارہ بجے جنک پوری تھانے کو اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے موبائل سرویلنس کے ذریعے نوجوان کو ٹریک کرنا شروع کیا۔ کمل کی آخری لوکیشن جنک پوری کے قریب ایک ٹاور کے پاس ملی۔ اس کے بعد پولیس ٹیموں نے تلاش شروع کی اور کمل کو دہلی جل بورڈ کے گڈھے میں پایا گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حادثہ کن حالات میں پیش آیا۔

سیاسی بیان بازی تیز

اس معاملے پرسیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی صدر سوربھ بھاردواج نے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بے قصور بائیک سوار گہرے گڈھے میں گر کر پوری رات تڑپتا رہا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، لیکن حکومت نے نوئیڈا کے واقعے سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔

دہلی کے شہری ترقی کے وزیر آشیش سود

دہلی کے شہری ترقی کے وزیر آشیش سود نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکمل جانچ کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے اور اگر کسی بھی سطح پر کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ ٹھیکیداروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read