Bharat Express DD Free Dish

World Wildlife Day: ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر پی ایم مودی کا پیغام، حیاتیاتی تنوع کے فروغ پر دیا زور

ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر بی جے پی لیڈران نے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

نئی دہلی: ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر بی جے پی لیڈران نے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا، “ورلڈ وائلڈ لائف ڈے ہمارے سیارے کو مالا مال کرنے والی اور ہمارے ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھنے والی شاندار حیاتیاتی تنوع کا جشن منانے کا موقع ہے۔ یہ دن جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر فرد کی کاوشوں کو سراہنے کا بھی دن ہے۔ ہم جنگلی حیات کے تحفظ، مسلسل کوششوں اور ان کے قدرتی مسکن کی حفاظت کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ ہماری جنگلی حیات ترقی کرتی رہے۔”

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  قدرت اور انسانی زندگی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ صرف ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ ہمارے وجود کی بقا کی بنیاد ہے۔ گزشتہ برسوں میں بھارت نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ملک میں رامسر آبی ذخائر کی تعداد 100 کے قریب پہنچ چکی ہے اور ہم جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مسلسل پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کی حفاظت صرف قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ آئینی فریضہ اور اخلاقی ذمے داری بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ قدرت کے ساتھ توازن برقرار رکھتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کریں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہا، “ورلڈ وائلڈ لائف ڈے ہمارے سیارے کی بھرپور تنوع کا جشن منانے اور پائیدار ترقی و ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ آئیے ہم مل کر جنگلی حیات کو بچانے، ماحولیاتی نظام کی حفاظت کرنے اور انسانی ترقی و قدرت کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔”

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے پیغام میں کہا، ’’آئیے ہم اس عظیم حیاتیاتی تنوع کا جشن منائیں جو ہمارے سیارے کو برقرار رکھتی ہے اور انسانیت کو تحریک دیتی ہے۔ جنگلات سے لے کر سمندروں تک ہر نوع قدرتی توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جنگلی حیات کا تحفظ صرف ذمہ داری نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمارا فرض ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read