Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس میں رسہ کشی، لوک سبھا الیکشن 2024 میں ہوسکتا ہے بڑا نقصان

اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کے خلاف انڈیا اتحاد بناتے ہوئے بڑی حکمت عملی تیار کی ہے، لیکن سیٹ تقسیم نہ ہوپانا لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے پریشانی کی بات ہے۔

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) ایک بارپھر اقتدار میں واپسی کے لئے پوری طرح کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اقتدارسے بے دخل کرنے کے لئے حکمت عملی تیارکررہی ہے۔ اسی سلسلے میں اس نے اپوزیشن جماعتوں کا انڈیا الائنس بناکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم انڈیا اتحاد کے لئے مشکل بات یہ سامنے آئی ہے کہ سیٹ تقسیم پر ابھی تک کوئی رضا مندی نہیں بن پا رہی ہے۔ خبروں کے مطابق، پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد ہی سیٹ تقسیم سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے 30 ستمبرتک سیٹ تقسیم کا فارمولہ مسترد ہوگیا ہے، اس لئے انڈیا اتحاد کے لئے خوش آئند خبریں نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read