Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav: راہل گاندھی کے ٹی شرٹ تنازع پر اکھلیش یادو کا طنزیہ جواب، کیا نکر کو ڈریس کوڈ بنائیں گے؟

اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں مزید کہا، “ڈریس کوڈ کیا نکّر پر لاگو کریں گے؟ آپ نے خود نکّر چھوڑ دی، اب آپ بھی پینٹ پہن رہے ہیں۔ اگر تمام بی جے پی رہنما پرانی نکّر پہننے کو تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔”

نئی دہلی :پارلیمنٹ میں کانگریس لیڈر اور قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی کے ٹی شرٹ پہن کر آنے پر جاری تنازع کے درمیان سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کا دلچسپ بیان سامنے آیا ہے۔ مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کی جانب سے ڈریس کوڈ پر سوال اٹھائے جانے کے بعد اس معاملے نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا ہے۔جب اکھلیش یادو سے راہل گاندھی کے پارلیمنٹ میں ٹی شرٹ پہننے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا، “تو کیا پہن کر جانا ہے؟” جب صحافی نے ٹی شرٹ پر پابندی کی بات کی تو اکھلیش یادو نے کہا، “کیوں پابندی ہونی چاہیے؟ کرن رجیجو اچھے اور سمجھدار آدمی ہیں، ہم انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ بی جے پی کے وزیر ہیں، لیکن وہ ڈریس کوڈ کیسے لاگو کر سکتے ہیں؟”

اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں مزید کہا، “ڈریس کوڈ کیا نکّر پر لاگو کریں گے؟ آپ نے خود نکّر چھوڑ دی، اب آپ بھی پینٹ پہن رہے ہیں۔ اگر تمام بی جے پی رہنما پرانی نکّر پہننے کو تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔” ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی اور سوشل میڈیا پر بھی یہ بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی انڈیا اتحاد کا حصہ ہے اور اکھلیش یادو اکثر راہل گاندھی سے متعلق سوالات پر ان کے دفاع میں نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ “ہم سماجوادی لوگ ہیں، اگر کسی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو مضبوطی سے کھڑے ہوتے ہیں۔”

دوسری جانب مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے ٹی شرٹ پہننے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف ہونے کے ناطے راہل گاندھی کو ایوان کی روایات اور آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ذاتی طور پر راہل گاندھی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن جب وہ باضابطہ طور پر ایوان میں خطاب کرتے ہیں تو انہیں رسمی لباس اور پارلیمانی آداب کی پابندی کرنی چاہیے۔اس بیان کے بعد ڈریس کوڈ کو لے کر سیاسی بحث تیز ہوگئی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈر اس معاملے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read