
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے پاکستان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ اس دوران دہلی کی جامع مسجد سے پاکستان کی سرزنش کی گئی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں مسلمان جامع مسجد کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آواز بلند کی۔
سید احمد بخاری نے پاکستان کو دیا سخت پیغام
جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھی مسجد کے منبر سے پاکستان کو سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان کے دہشت گردوں نے ہندوستانی سرحدوں میں داخل ہوکر معصوم ٹورسٹوں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے، اس کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ پاکستان کی بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے جو کیا، اس کے لئے کیا ہندوستانی مسلمانوں کو پریشانی نہیں ہوگی؟ اس کا جواب پاکستان کو دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معصوم انسان کے قتل عام کا مذہب اسلام اجازت نہیں دیتا ہے۔
انسانیت آج بھی زندہ ہے
شاہی امام سید احمد بخاری نے ایک طرف پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی تو وہیں دوسری طرف پہلگام حملے کے بعد کشمیریوں کی طرف سے جو انسانیت کی مثال پیش کی گئی، اس کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے اور حیوانیت کسی کی بھی طرف سے ہو، اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہندو مرے، یا مسلمان مرے، سکھ اور پارسی کو مارا جائے، مذہب اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔
نماز جمعہ کے اپنے خطبہ میں شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ پہلگام میں مذہبی شناخت کی بنیاد پر جس طرح معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا، اس کی ہر مسلمان کو مذمت کرنی چاہیے۔ اسلام بے گناہوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد حکومت نے جو بھی اقدامات کیے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کو سخت سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان دہشت گرد بھارت بھیجتا ہے جس کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں کی بدنامی ہوتی ہے۔
بے گناہوں کے قتل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا
اس دوران جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ بے گناہوں کے قتل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہندو مسلم تنازعہ ہو رہا ہے وہ غلط ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ آج بھی دنیا پر نظر ڈالیں تو جنگ کا ماحول ہے۔ انسان انسان کو مار کر کامیابی کی تلاش میں ہے۔
جن دہشت گردوں کو پاکستان کے راستے بھارت میں بھیجا گیا اور جنہوں نے بے گناہ لوگوں کا قتل کیا، ان کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پاکستان کی یہ حرکت ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں کو شرمسار کر دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں نفرت کی فضا بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان کے پاس اس سوال کا کیا جواب ہے کہ ملک کے کروڑوں مسلمانوں کو کوئی پریشانی کیوں نہیں ہوگی؟
دہشت گردی کسی مسئلے کا حل نہیں
شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ بھارت میں ہمارے لیے مسائل کیوں پیدا کیے جارہے ہیں، یہ کارروائیاں لشکر طیبہ کرتی ہے اور بھارتی مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ پاکستان آئی ایس آئی کے زیر کنٹرول ہے جس سے ہمارے لیے مشکل حالات پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور دہشت گردی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کو دیکھو۔ یہ ماحول پوری دنیا میں بنایا جا رہا ہے، پوری دنیا اس سے پریشان ہے۔
ہندو مہمانوں کو گھروں میں پناہ دی گئی
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوؤں کو چن چن کر مارا گیا۔ وہاں عادل نام کے ایک مسلمان بھی دہشت گردوں سے لڑتا ہوا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کا کہیں ذکر نہیں، میڈیا نہیں بتا رہا، کیا وہ انسان نہیں تھا؟ اسی طرح اگر میں کشمیریوں کی بات کروں تو انہوں نے ہندو مہمانوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی ان کے لیے انتظامات کئے۔
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے دہشت گردی کے خلاف جلوس نکالے۔ سیاحوں کو مفت میں ایئرپورٹ لے جایا گیا۔ کہا کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔ ہماری ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت، یہی وجہ ہے کہ ہم ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ عام لوگوں کو قتل کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔