Wife Of Shahi Imam Syed Ahmed Bukhari Passes Away : جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ کا انتقال، جامع مسجد کے حلقوں اور دہلی کے مذہبی طبقے میں گہرے صدمے کی لہر
جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ نیر بخاری کا بدھ کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد میں ادا کی گئی، تدفین جنت نشاں قبرستان میں ہوئی۔
Shahi Imam on Pahalgam Terror Attack: بے گناہوں کے قتل کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، جس طرح ملک میں ہندو- مسلمان کیا جارہا ہے وہ غلط ہے، جنگ اور دہشت گردی مسئلے کا حل نہیں، شاہی امام سید احمد بخاری نے جامع مسجد سے دیا پیغام
امام سید احمد بخاری نے کہا کہ مذہبی شناخت کی بنیاد پر جس طرح بے گناہوں کو قتل کیا گیا اس کی مذمت ہرمسلمان کو کرنی چاہیے، حملے کے بعد حکومت نے جو بھی اقدامات کیے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کو سخت سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔
Pahalgam Terror Attack: ہندوستانی مسلمانوں نے جامع مسجد کی سیڑھیوں سے پاکستان کو دیا پیغام، ’’بند کرویہ قتل عام‘‘
سیکڑوں مسلمان دہلی کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی آواز بلند کی۔ دہلی میں 100 سے زیادہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے بند کی کال دی ہے۔





