ہولی کا تہوار پورے ملک میں زور و شور سے منایا جا رہا ہے، لیکن اتراکھنڈ میں ایسے 125 گاؤں ہیں، جہاں لوگ ہولی نہیں مناتے ہیں۔ درحقیقت یہ لوگ رنگ کو چھونے سے بھی ڈرتے ہیں۔ یہاں ہولی نہ منانے کی ایک حیران کن وجہ سامنے آئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہولی کھیلنے سے ان پر قدرتی آفات آسکتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بعض علاقوں میں پوجا کے دوران رنگ برنگے کپڑے پہننا بھی ممنوع ہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح ان دنوں اتراکھنڈ کے کماؤں خطے کے بیشتر حصوں میں ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کے اندرونی شمالی حصے میں 125 سے زائد دیہاتوں میں لوگ اپنے خاندانی دیوتاؤں کے قہر کے خوف سے رنگوں کے اس تہوار کے مزے سے دور رہتے ہیں۔ منسیاری قصبے کے رہنے والے پرانک پانڈے نے بتایا کہ ٹلہ درما، پتھورا گڑھ ضلع کے ٹلہ جوہر علاقے اور باگیشور ضلع کے مالا دان پور علاقے کے 125 سے زیادہ گاؤں کے لوگ ہولی کا تہوار نہیں مناتے کیونکہ رنگوں سے کھیلنے پر ان کا کلدیوتا (خاندانی دیوتا) ناراض ہو جاتا ہے۔
ہولی ایک قدیم ہندو تہوار ہے جو ماگھ مہینے کے پہلے اتوار سے شروع ہوتا ہے اور چیترا مہینے کے کرشنا پاکشا کے پرتیپدا تک جاری رہتا ہے۔ مشرقی کماوں خطے کے ثقافتی مورخ پدم دت پنت نے کہا کہ اس ہندو سناتنی تہوار کو 14ویں صدی میں چمپاوت کے چند خاندان کے بادشاہ نے کماوں کے علاقے میں لایا تھا۔ بادشاہوں نے اسے برہمن پجاریوں کے ذریعے شروع کیا اور اس لیے جہاں جہاں ان پجاریوں کا اثر تھا، وہاں یہ تہوار پھیل گیا۔ جن علاقوں میں ہولی نہیں منائی جاتی وہ وہ علاقے ہیں جہاں سناتن روایات پوری طرح سے نہیں پہنچی ہیں۔
باگیشور کے ساما علاقے کے رہنے والے دان سنگھ کورنگا نے بتایا کہ ساما علاقے کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں میں یہ عقیدہ ہے کہ اگر گاؤں والے رنگوں سے کھیلتے ہیں تو ان کا کلدیوتا انہیں قدرتی آفات کی صورت میں سزا دیتا ہے۔ نہ صرف کماؤں خطہ کے دور افتادہ دیہات بلکہ گڑھوال خطہ کے رودرپریاگ ضلع کے تین دیہاتوں – کوئلی، کھرجنگ اور ایک اور گاؤں کے رہائشیوں نے بھی گزشتہ 150 سالوں سے ہولی نہیں کھیلی چونکہ اس سے پہلےان کی کلدیوی تریپورہ سندری نے قدرتی آفت کی صورت میں ان گاؤں میں تباہی مچا دی تھی۔پنت نے کہا کہ نہ صرف اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں بلکہ گجرات کے بناسکاٹھا کے کئی قبائلی دیہات اور جھارکھنڈ کے درگاپور علاقوں میں بھی خاندانی دیوتاؤں کی لعنت یا ناراضگی کے خوف سے ہولی نہیں منائی جاتی ہے۔ پتھورا گڑھ ضلع کے ٹلہ جوہرا علاقے میں مڈکوٹی کے صحافی جیون ورتی نے بتایا کہ ان کے علاقے کے کئی گاؤں میں بھی ہولی نہیں کھیلی جاتی ہے جہاں لوگ چپلا کیدار دیوتا پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (یہ مانا جاتا ہے کہ) چپلا کیدار کو نہ صرف رنگوں سے بلکہ ہولی کے رومانوی گانوں سے بھی غصہ آتا ہے۔
جیون ورتی نے کہا کہ 3700 میٹر اونچی پہاڑی پر واقع چپلا کیدار کے عقیدت مندوں کو دیوتا کی پوجا اور یاترا کے دوران بھی رنگ برنگے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ پوجا کے دوران، پجاری سمیت تمام عقیدت مند صرف سفید کپڑے پہنتے ہیں۔ ورتی نے کہا کہ کلدیوتا کے غصے کی وجہ سے ان علاقوں میں اب بھی ہولی پر پابندی ہے، لیکن دیوالی اور دسہرہ جیسے ہندو سناتنی تہواروں کو ان دور دراز علاقوں میں جگہ ملنا شروع ہو گئی ہے۔ ورتی نے کہا کہ ان گاؤں میں رام لیلا کا انعقاد شروع ہو گیا ہے اور دیوالی بھی منائی جانے لگی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

