Bharat Express

UPPSC Result 2022: یوپی پی سی ایس 2022 کے نتائج کا اعلان، ٹاپ-10 میں خواتین کا دبدبہ، آگرہ کی دویا بنیں ٹاپر

UPPSC: پی سی ایس 2022 کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔ اس بار ٹاپ-10 میں 8 خواتین مس خواتین امیدواروں نے قبضہ جمایا ہے۔ جبکہ کل رزلٹ میں پاس ہونے والی خواتین کی تعداد 33 فیصد ہے۔

یوپی پی ایس سی نتائج 2022 کا اعلان کردیا گیا ہے۔

UPPSC Exam Result 2022: اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یوپی پی ایس سی) 2022 کے آخری مرحلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق ریاست کے 67 اضلاع سے ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس امتحان میں خواتین نے اپنا دبدبہ قائم کیا ہے۔ ‘ہماری بیٹیاں، ہمارا فخر’ کا اصول ریاست کے اعلیٰ امتحانات میں بھی نظرآرہا ہے۔

ٹاپ 10 میں 8 خواتین امیدواروں نے اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہاں تک کہ ٹاپربھی ایک خاتون امیدوارہیں۔ آگرہ کی رہنے والی دیویا سیکرواراس امتحان میں ٹاپربنی ہیں۔ اس نتائج کے بعد لڑکیوں کے اہل خانہ میں زبردست خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔

معلومات کے مطابق، 39 ایس ڈی ایم میں 19 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 364 منتخب امیدواروں کی بات کریں تو خواتین امیدواروں کی تعداد 110 ہے، جن کا تناسب 33 فیصد ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اتر پردیش کے تقریباً ہرضلع سے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ یوپی پی ایس سی (UPPSC) نے صرف 10 ماہ کے اندر اس امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ جو امیدوارنتیجہ (رزلٹ) دیکھنا چاہتے ہیں وہ آفیشل ویب سائٹ – uppsc.up.nic.in سے نتیجہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یوپی پی ایس سی نے 9 فروری، 2023 کو پی سی ایس مینس 2022 کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ پی سی ایس کے امتحان میں کل 5311 امیدوار شامل ہوئے تھے۔ جن میں سے 1070 امیدواروں نے مینس کا امتحان پاس کیا تھا۔ انٹرویو کے بعد یہ نتیجہ آج اعلان کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس