Bharat Express DD Free Dish

UP Diwali fire incident in Ghaziabad: غازی آباد میں پٹاخوں سے تباہی، 24 گھنٹوں میں 48 مقامات پر  آتشزدگی ، 6 موٹر سائیکلیں جل کر  ہوئیں خاک

دیوالی تہوار کے موقع پر غازی آباد میں 20 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے لے کر 21 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک کل 48 فائر کالز موصول ہوئیں۔ ان کالز میں فلیٹ اور مکانوں سے متعلق 14 واقعات بھی شامل تھیں۔

دیپاولی تہوار کے موقع پر جہاں چاروں طرف روشنی اور خوشی کا ماحول تھا، وہیں پٹاخوں اور لاپروائی کے باعث غازی آباد میں کئی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ فائر سروس محکمے کی مستعدی اور فوری کارروائی سے تاہم تمام واقعات پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔ اس آگ زنی میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

48 مقامات پر آتشزدگی

فائر سروس غازی آباد کے مطابق، 20 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے لے کر 21 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک کل 48 فائر کالز موصول ہوئیں۔ ان کالز میں فلیٹ اور مکانوں سے متعلق 14 واقعات، دکان اور شو روم میں 7، گاڑیوں میں 3، فیکٹری اور گودام میں 5، کچرے اور ناکارہ سامان میں 15، میٹر، ٹرانسفارمر یا واٹر کولر میں 2، اور دیگر زمرے میں 2 واقعات کی کالز  شامل تھیں۔

14 ہاٹ اسپاٹ مقامات پر فائر ٹیم تعینات

فائر محکمے کی ٹیموں نے تمام مقامات پر فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ محکمے کے مطابق 14 ہاٹ اسپاٹ مقامات پر فائر ٹینڈر پہلے سے ہی تعینات کیے گئے تھے، جس کے باعث ریسپانس ٹائم میں قابل ذکر بہتری دیکھی گئی اور آتشزدگی کو پھیلنے سے روکا جا سکا۔ اہم واقعات میں صاحب آباد کے موہن نگر میں واقع اجنتا کمپاؤنڈ کی فیکٹری میں لگی آگ نمایاں رہی۔

نندگرام کے گودام میں آتشزدگی

وہیں، کوتوالی علاقے کے نندگرام میں ایک پلاسٹک شیٹ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد قابو میں کیا۔ اس کے علاوہ سنجے نگر میں دکانوں کے باہر کھڑی تقریباً چھ بائیکس اور اسکوٹیز میں آگ لگ گئی، جو مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئیں۔ فائر سروس غازی آباد کی ٹیموں نے تمام مقامات پر پہنچ کر تیزی سے کارروائی کی اور آس پاس کے مکانوں اور عمارتوں کو محفوظ رکھا۔افسران نے بتایا کہ کہیں بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، یہ محکمہ کی مستعدی اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے تہواروں کے دوران احتیاط برتیں، پٹاخوں کا استعمال محدود رکھیں، اور بجلی کے تاروں، سجاوٹ اور گیس سلنڈرز کے آس پاس ہوشیار رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read