نئی دہلی: بھارت کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار جینسی کنابر نے آسٹریلین اوپن ایشیا پیسیفک ایلیٹ 14 اینڈ انڈر ٹرافی 2026 میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس بڑی کامیابی پر مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’جوناگڑھ سے میلبورن تک، بھارت کا فخر!‘‘۔ انہوں نے مزید کہا: ’’گجرات کے جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والی ہماری کھیلو انڈیا ایتھلیٹ جینسی کنابر کو آسٹریلین اوپن ایشیا پیسیفک ایلیٹ 14 اینڈ انڈر ٹرافی 2026 جیتنے اور یہ تاریخی کارنامہ انجام دینے والی پہلی بھارتی لڑکی بننے پر دلی مبارکباد۔‘‘
From Junagadh to Melbourne — India’s pride serves an ace! 🇮🇳
Congratulations to our Khelo India athlete Jensi Kanabar from Junagadh, Gujarat, for winning the Australian Open Asia-Pacific Elite 14 & Under Trophy 2026 and becoming the first Indian female to achieve this historic… pic.twitter.com/gou5ivg70p
— Dr Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) January 31, 2026
بھارتی خواتین ٹینس میں تاریخی کامیابی
جینسی کنابر سے قبل کسی بھی بھارتی خاتون کھلاڑی نے یہ خطاب نہیں جیتا تھا۔ جینسی نے اس ٹورنامنٹ میں ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اسٹیج سے فائنل تک مسلسل فتوحات حاصل کیں۔ جمعہ کو کھیلے گئے فائنل میں جینسی نے میزبان ملک آسٹریلیا کی میوسِما سیلیک کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-4، 6-1 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ ایک وقت 3-6 اور 0-2 سے پیچھے تھیں، لیکن غیر معمولی حوصلہ، تکنیک اور ذہنی مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار واپسی کی۔ آسٹریلین اوپن انڈر-14 میں جینسی نے اپنے مہم کا آغاز نیپال کی شیولی گرونگ کے خلاف 6-4، 6-2 کی جیت کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد چین کی جنیوژو کو 7-5، 6-4 اور نیوزی لینڈ کی جوسلین کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں انہوں نے جاپان کی آؤئی یوشیدا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
غیر معمولی صلاحیت کی حامل کھلاڑی
گجرات کے جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والی جینسی کنابر کو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ وہ اس وقت آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (AITA) کی انڈر-14 اور انڈر-16 کیٹیگری میں نمبر ون رینکنگ پر فائز ہیں۔ ماہرین کے مطابق، جینسی مستقبل میں بھارت کی صف اول کی ٹینس کھلاڑی بن سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

