Mandaviya congratulates Jensi: ’’جوناگڑھ سے میلبورن تک‘‘ جینسی کنابر نے تاریخ رقم کی، آسٹریلین اوپن ایشیا پیسیفک ایلیٹ ٹرافی جیتنے والی پہلی بھارتی
آسٹریلین اوپن انڈر-14 جیتنے پر جینسی کنابر کو مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جینسی کنابر سے قبل کسی بھی بھارتی خاتون کھلاڑی نے یہ خطاب نہیں جیتا تھا۔ جینسی نے اس ٹورنامنٹ میں ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اسٹیج سے فائنل تک مسلسل فتوحات حاصل کیں۔





