نئی دہلی: 27 مارچ،2025 ٹیکنالوجی کمپنی جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ ( جے پی ایل) کو دو باوقار انٹلیکچوئل پراپرٹی ایوارڈز ملے ہیں۔ ایک طرف،حکومت ہند نے جیو پلیٹ فارم کو نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ساتھ ہی،ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) نے جیو پلیٹ فارمز کو ٹیکنالوجی اور اختراع میں غیر معمولی کار کردگی کے لیے ٹرافی سے نوازاہے۔
مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ اعزازات دیئے۔ عالمی سطح پر کمپنی نے پچھلے تین سالوں میں 4 ہزار سے زیادہ پیٹنٹ فائل کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پیٹنٹ ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں دائر کیے گئے ہیں۔ آسان الفاظ میں، زیادہ تر پیٹنٹ 5 جی، 6جی اور مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجیز اور ان سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے شعبوں کی ترقی سے متعلق ہیں۔ اب تک ان ٹیکنالوجیز کو غیر ملکی کمپنیوں کا غلبہ سمجھا جاتا تھا۔ جیو کی طرف سے داخل کردہ پیٹنٹ کی بڑی تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ جیو جیسی ہندوستانی کمپنی نے اب ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کو عالمی رہنما کے طور پر قائم کیا ہے۔
جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ ( جے پی ایل) کے سینئر وائس پریزیڈنٹ جناب آیوش بھٹناگر نے جے پی ایل کے لیے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا ” یہ ایوارڈز جدت طرازی کے لیے ہماری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم صرف ٹیکنالوجیز پر کام نہیں کر رہے ہیں؛ ہم ایسی صلاحیتوں کو تیار کر رہے ہیں جو 5 جی، 6جی اور ہمیں عالمی مقابلہ جات کے ذریعے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔”
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت 6 جی وژن کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ دے رہی ہے اور جیو اس وقت تکنیکی دوڑ میں سب سے آگے کھڑا نظر آرہا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جے پی ایل کی دانشورانہ املاک کی حکمت عملی حکومت ہند کے وکست بھارت 2047 کے وژن سے ہم آہنگ ہے تا کہ ہندوستان کو تکنیکی اختراعات، ڈیجیٹل تبدیلی اور مقامی تکنیکی صلاحیتوں کی ترقی کے ذریعے ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ معیشت میں تبدیل کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

