Bharat Express

UGC-NET exam date shifted from 16 to 18 June : یوجی سی نیٹ -جے آر ایف ٹسٹ کی تاریخ میں ہوئی تبدیلی، اب عیدالاضحٰی کے بعد ہوگا ٹسٹ

حالانکہ 17 جون کو عیدالاضحیٰ کیلئے گاوں جانے والے مسلم طلبا کیلئے یہ بہت ہی مشکل ہوگا کہ وہ 18 جون کو امتحان گاہ تک پہنچ سکیں ۔ ایسے میں تاریخ کچھ اور آگے ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا، لیکن یوجی سی نے فی الحال جس نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے وہ 18 جون بروز منگل ہے۔

یوجی سی نیٹ، جے آر ایف کے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ پہلے یوجی سی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یوجی سی نیٹ ، جے آر یف کا ٹسٹ 16 جون کو ملک بھر میں منعقد ہوگا۔ لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی طلبا کے طرف سے مسلسل شکایتیں یوجی سی کو بھیجی گئیں اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ 17 جون کو عیدالاضحیٰ ہے اس لئے 16 جون کو ٹسٹ کرانا طلبا کو پریشانی میں ڈالنے جیسا ہے چونکہ  عیدالاضحیٰ پر مسلم طلبا اپنے اپنے ابائی گاوں شہر لوٹیں گے اور ان کیلئے 16 جون کو ٹسٹ میں شامل ہونا مشکل ہوگا ۔ اس لئے تاریخ کو آگے بڑھانے کی اپیل کی گئی تھی ،ہزاروں کی تعداد میں درخواست یوجی سی کو بھیجی گئی اوراپیل کی گئی کہ تاریخ  آگے بڑھائی جائے۔

یوجی سی نے طلبا کی شکایت کو نظر میں رکھتے ہوئے 16 جون کو ٹسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہےا ور نئی تاریخ جو طے کی گئی ہے وہ 18 جون ہے ۔ یعنی دو دن آگے کردی گئی ہے ۔ حالانکہ 17 جون کو عیدالاضحیٰ کیلئے گاوں جانے والے مسلم طلبا کیلئے یہ بہت ہی مشکل ہوگا کہ وہ 18 جون کو امتحان گاہ تک پہنچ سکیں ۔ ایسے میں تاریخ کچھ اور آگے ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا، لیکن یوجی سی نے فی الحال جس نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے وہ 18 جون بروز منگل ہے جبکہ پہلے 16 جون بروز اتوار طے کیا تھا۔ اب نئی تاریخ 18 جون کی گئی ہے جس دن ملک بھر میں یوجی سی نیٹ جے آر ایف کا ٹسٹ لیا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ  یو پی ایس سی کے ابتدائی امتحانات (پریلمس)سے ٹکراو سے بچنے کے لیے امتحان کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔ یو جی سی نیٹ امتحان ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جونیئر ریسرچ فیلوشپ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر تقرری کے لیے لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو اس امتحان کے ذریعے پی ایچ ڈی میں داخلہ بھی مل جاتا ہے۔اس امتحان میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں طلبا شرکت کرتے ہیں اور پھر یوپی ایس سی کا امتحان بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے ۔ ایسے میں دونوں ٹسٹ کے ٹکراو سے بچنے کیلئے یوجی سی نے یہ تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔