ٹرمپ آرگنائزیشن بھارت کے کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں قدم رکھ رہی ہے اور اس نے اپنے نئے دفتری پراجیکٹ “ٹرمپ ورلڈ سینٹر” کا اعلان کیا ہے جو پونے میں شروع کیا جائے گا۔ یہ اعلان ٹرمپ آرگنائزیشن کے بھارت میں شراکت دار، ٹریبکا ڈیولپرز نے کیاہے۔یہ ٹرمپ آرگنائزیشن کا بھارت میں پہلا کمرشل دفتری پراجیکٹ ہوگا، حالانکہ یہ پونے میں ان کا دوسرا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل، ایک دہائی سے زائد عرصے پہلے، انہوں نے پنچشیل ریئلٹی کے ساتھ مل کر پونے میں ایک رہائشی پراجیکٹ تیار کیا تھا۔ بھارت میں پہلے سے ہی چار ٹرمپ برانڈ کے رہائشی پراجیکٹس موجود ہیں، جو اسے امریکہ سے باہر ٹرمپ آرگنائزیشن کا سب سے بڑا بازار بناتے ہیں۔ مزید پراجیکٹس کے ساتھ، بھارت میں اس برانڈ کی موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ٹرمپ ورلڈ سینٹر پونے کے کوریگاؤں پارک ایینیکس میں نارتھ مین روڈ پر 4.3 ایکڑ کے پلاٹ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔یہ پراجیکٹ 1.6 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہوگا، جس میں کمرشل دفتری جگہیں اور ریٹیل ایریاز شامل ہوں گے۔ اس میں دو 27 منزلہ ٹاورز ہوں گے۔ٹرمپ آرگنائزیشن نے ٹریبکا ڈیولپرز کو اپنا شراکت دار مقرر کیا ہے، جنہوں نے پونے کی مقامی کمپنی کنڈن اسپیسز کے ساتھ مل کر اسے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹریبکا ڈیولپرز کے بانی کلپیش مہتا نے بتایا کہ “تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے اور تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں۔ کچھ ڈیزائن تبدیلیوں کے لیے منظوری پر کام جاری ہے، اور فی الحال کھدائی کے ساتھ کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس پراجیکٹ میں تقریباً 1,700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، اور آمدنی ٹریبکا ڈیولپرز اور کنڈن اسپیسز کے درمیان 50-50 تقسیم ہوگی۔ مہتا کے مطابق ہم اسے قرض، ایکوئٹی اور فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے فنڈ کریں گے۔ ہمارا فوکس 5,000 سے 7,000 مربع فٹ کے چھوٹے دفتری یونٹس فروخت کرنے پر ہوگا، جبکہ باقی حصہ لیز پر دیا جائے گا۔
ٹریبکا ڈیولپرز کے مطابق، فی الحال توجہ صرف پونے کے پراجیکٹ پر ہے۔ مہتا نے کہاکہ یہ اعلان ابھی صرف پونے تک محدود ہے۔ ہمارے پاس کئی رہائشی پراجیکٹس زیرِ غور ہیں۔ کمرشل پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے قریب ہم دیگر کمرشل منصوبوں پر غور کریں گے، لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

