بھارت اور جاپان کے درمیان تعلقات کے ایک اور یادگار لمحے میں جاپان کے سب سے بلند ٹاور ٹوکیو اسکائی ٹری کو بھارتی قومی پرچم کے رنگوں میں روشن کیا گیا۔ یہ اعزاز وزیر اعظم نریندر مودی کے جاپان کے دورے اور 15ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے موقع پر پیش کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس شاندار منظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے جاپان کے دورے کے موقع پر ٹوکیو اسکائی ٹری کو بھارتی ترنگے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔ یہ جاپان کا سب سے اونچا ٹاور ہے۔‘‘
Tokyo Sky Tree lit up in Indian flag colours in honour of PM @narendramodi’s visit to Japan for the 15th 🇮🇳-🇯🇵 Annual Summit. It is the tallest tower in Japan. pic.twitter.com/vfTOAYiiKg
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) August 29, 2025
جاپان میں پی ایم مودی کا شاندار استقبال
وزیر اعظم مودی مئی 2023 کے بعد پہلی بار جاپان کے دورے پر جمعہ کی صبح پہنچے، جہاں انھیں باقاعدہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی اپنے جاپانی ہم منصب شیگیرو ایشیبا سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے تحت دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں آئندہ 10 سالوں کے لیے ایک طویل مدتی روڈمیپ پیش کیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ سمیت کئی شعبوں میں تعاون کی توسیع شامل ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’یہ بھارت اور جاپان کی شراکت داری کے ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہے۔ ہم دونوں ملکوں کی چھوٹی و درمیانی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کو جوڑنے پر خاص زور دیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے بھارت-جاپان بزنس فورم میں جاپانی کمپنیوں سے کہا کہ ‘Make in India, Make for the World’۔‘‘ پی ایم مودی نے زور دیا کہ بھارت اور جاپان، دونوں دنیا کی بڑی معیشتیں اور جمہوری اقدار کے حامل ممالک ہیں اور ان کی شراکت داری نہ صرف دونوں کے لیے بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی اہم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


