نئی دہلی: کرناٹک کے شموگا ضلع میں بدھ کے روز ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ تیرتھاہلی کے قریب بھرتی پورہ کراس پر پیش آیا، جہاں ایک کاراور روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کے درمیان آمنے سامنے کی شدید ٹکر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والوں کی شناخت 15 سالہ ریحان، 9 سالہ راہل اور 76 سالہ فاطمہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں متوفی کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے شرنگیری کے رہائشی تھے اور حادثے کے وقت کار میں سوار تھے۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ کارمکمل طور پرتباہ ہو گئی۔
حادثے میں کار میں سوارتین دیگرافراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ کارمیں کل6 افراد سوارتھے۔ یہ سب لوگ داونگیرے ضلع کے چنناگیری میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھرواپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس منگلورو سے رائےچور جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد کچھ دیرکے لیے سڑک پرٹریفک متاثررہی، قابل ذکربات یہ ہے کہ بعد میں گاڑیوں کو ہٹا کرآمدورفت بحال کردی گئی۔ تیرتھہلی پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ادھرگزشتہ ہفتے بھی کرناٹک میں سڑک حادثات کے کئی واقعات سامنے آئے تھے۔ چتردرگا ضلع میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق پہلے حادثے میں ہیری یور تعلقہ کے ہندسا کٹے گاؤں کے قریب ایک کار اور ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی، جس میں 21 سے 23 سال کی عمر کے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ دوسرے حادثے میں مہاراشٹر سے بنگلوروجا رہی ایک کارچتردرگا ضلع کے تمٹکلّو گاؤں کے قریب ایک پل پر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل بیلاری ضلع میں بھی دیونگر کیمپ کے قریب ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موقع پرہی موت ہو گئی تھی، جب کہ دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ مبینہ طور پراس وقت ہوا جب کار ڈرائیورنے گاڑی پرقابو کھو دیا اورگاڑی سڑک کنارے لگے بیریئرسے ٹکرا کرالٹ گئی۔ریاست میں بڑھتے سڑک حادثات نے ایک بارپھرٹریفک قوانین اورسڑک حفاظت پرسنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



