جیسے جیسے بہار انتخابات قریب آرہے ہیں، سبھی پارٹیاں اپنے کارڈ کھیل رہی ہیں۔ اب بہار انتخابات سے پہلے اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم ایک نئی چال چلنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اویسی کی پارٹی کے ریاستی صدر اختر الایمان نے کہا کہ ان کی پارٹی اب تیسرے محاذ کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم نے مہا گٹھ بندھن کو مل کر لڑنے کا کہا ہے۔الائنس کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے، مثبت جواب نہ آنے کی صورت میں ہم اب تیسرے محاذ کی تیاری کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔اگر مہا گٹھ بندھن کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا تو پھر ہم تیسرا محاذ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ ایک دین قبل حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی نے اس سلسلے میں بہار میں اپوزیشن کے مہاگٹھ بندھن کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔بہار میں آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات میں اپوزیشن کے عظیم اتحاد میں آر جے ڈی، کانگریس، بائیں بازو کی جماعتیں اور وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) شامل ہیں جبکہ حکمراں این ڈی اے میں جے ڈی یو، بی جے پی، ہندوستانی عوام مورچہ، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) اور راشٹریہ لوک مورچہ جیسی جماعتیں شامل ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہاتھاکہ ہمارے ریاستی صدر اختر الایمان نے عظیم اتحاد کے کچھ رہنماؤں سے بات کی ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ بہار میں این ڈی اے دوبارہ اقتدار میں آئے۔ اب یہ ان سیاسی جماعتوں پر منحصر ہے جو بہار میں این ڈی اے کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتی ہیں۔ پانچ سال پہلے میں نے ذاتی طور پر بھی کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اویسی نے کہاکہ ہم سیمانچل اور سیمانچل سے باہر بھی الیکشن لڑیں گے… اگر وہ اتحاد کے لیے تیار نہیں ہیں تو میں ہر جگہ سے الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔البتہ اب اخترالایمان نے کہا کہ ہم تیسرے محاذ کی تیاری میں لگنے جارہے ہیں،چونکہ ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



