اترپردیش کے بلرام پورمیں غیرقانونی تبدیلی مذہب معاملے میں جلال الدین عرف چھانگربابا کوگرفتارکیا گیا ہے۔ وہیں، اب چھانگربابا سے متعلق ایک کے بعد ایک بڑے انکشاف ہورہے ہیں۔ اس درمیان وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چھانگربابا اورغیرقانونی مذہب تبدیلی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے ایک بیان میں کہا کہ بلرام پورمیں تبدیلی مذہب کی سازش کی گئی، لیکن مذہب تبدیل کرانے والوں پربڑی کارروائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم چھانگربابا نے تبدیلی مذہب کرانے کے لئے الگ الگ ریٹ طے کئے تھے۔ یہ لوگ ملک کی شبیہ خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔
مذہب تبدیلی کرانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: سی ایم یوگی
دراصل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تبدیلی مذہب اورچھانگربابا سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلرام پورمیں تبدیلی مذہب کی سازش کی گئی۔ مذہب تبدیل کرانے والوں کوبخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب تبدیل کرانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے چھانگربابا کے کارناموں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کیسے مذہب تبدیل کرانی ہے، اس کے لئے اس نے ریٹ بھی طے کئے تھے۔
تبدیلی مذہب کے لئے طے کئے تھے ریٹ: وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ یوگی نے کہا، ”آپ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح کی سازشیں ہورہی ہیں۔ ابھی بلرام پورمیں ہم لوگوں نے بڑی کارروائی کوآگے بڑھایا۔ آپ نے دیکھا ہوگا، اس نے ریٹ طے کئے۔ مذہب تبدیلی کے پروگرام کوکیسے آگے بڑھانا ہے، ہندوؤں میں، برہمنوں میں، چھتریوں میں، سکھوں میں، اوبی سی ذات میں، درج فہرست ذات میں اورقبائلی ذات کے لوگوں میں۔ لوگوں کا مذہب کیسے تبدیل کرانا ہے، سب کے ریٹ اس نے طے کئے ہوئے تھے۔ بیرون ممالک سے رقم آرہی تھیں۔“
ملک کا امیج خراب کرنے کی کوشش: یوگی آدتیہ ناتھ
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا، ”ذرا سوچیں، ان کے 40 کھاتوں میں اب تک 100 کروڑ سے زیادہ کا لین دین ہوا ہے اوروہ اس مہم کوبڑھانے کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں، اس طرح وہ ملک کی شبیہ خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔ حالات بدل چکے ہیں، ان کا مقصد وہی ہے جواس وقت تھا، ہاں، انہوں نے کام کرنے کا اندازبدلا ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


