Bharat Express

Income Tax Raid: انکم ٹیکس نے کی بڑی کارروائی، نوئیڈا سے جھانسی تک مارے متعدد چھاپے

قابل ذکر ہے کہ یتھارتھ اسپتال کی گوتم بدھ نگر میں 3 شاخیں ہیں۔ پہلی شاخ نوئیڈا کے سیکٹر-110 میں ہے، جبکہ دوسری شاخ گریٹر نوئیڈا کے اومیگا سیکٹر میں ہے۔ اس کے علاوہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے بسرک میں ایک الگ برانچ بنائی گئی ہے۔

انکم ٹیکس نے کی بڑی کارروائی، نوئیڈا سے جھانسی تک مارے متعدد چھاپے

Income Tax Raid: محکمہ انکم ٹیکس نے جمعرات کے روز ملک کے تقریباً 15 اہم مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ محکمہ کی مختلف ٹیموں نے نوئیڈا جھانسی، دہلی، گریٹر نوئیڈا میں چھاپے مارے ہیں۔ اس کارروائی کے دوران مقامات سے کئی اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس چھاپے میں یتھارتھ اسپتال کا نام بھی آیا ہے جو نوئیڈا کا بہت مشہور اسپتال ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یتھارتھ اسپتال کی گوتم بدھ نگر میں 3 شاخیں ہیں۔ پہلی شاخ نوئیڈا کے سیکٹر-110 میں ہے، جبکہ دوسری شاخ گریٹر نوئیڈا کے اومیگا سیکٹر میں ہے۔ اس کے علاوہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے بسرک میں ایک الگ برانچ بنائی گئی ہے۔ محکمہ انکم کی ٹیم نے اسپتال پہنچ کر انتظامیہ اور تمام اعلیٰ افسران کو گھیرے میں لے کر چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یتھارتھ اسپتال پر ٹیکس چوری اور کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے، جس کی وجہ سے اب آئی ٹی اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کے موڈ میں ہے۔خیال رہے کہ یتھارتھ اسپتال کا آئی پی او جاری ہونے والا تھا۔ لیکن اس سے پہلے ہی کمپنی کے احاطے پر پڑا چھاپہ اس کی مالی ساکھ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمرتی ایرانی کی ڈگری تنازع کا معاملہ، دہلی ہائی کورٹ نے احمر خان کی عرضی پر سماعت کی ملتوی، اب دی مارچ 2024 کی تاریخ، جانیں کیا ہے معاملہ

یتھارتھ اسپتال کے مالکان ارب پتی بتائے جاتے ہیں، یتھارتھ اسپتال کے مالکان کپل کمار تیاگی اور اجے کمار تیاگی کے نام نمایاں طور پر سامنے آئے تھے۔ ان دونوں کی کل دولت 2400 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے، اب ایجنسی اس رقم کا ذریعہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read