نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ دہشت گرد حملے کی ساتویں برسی پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کو انسانیت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی قربانی اور بہادری کوننمن پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور ان کی
خدمات ہمیشہ قوم کے لیے باعث فخر رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نہ صرف بھارت بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور اس کے خلاف عالمی سطح پر متحد ہو کر کارروائی ضروری ہے۔<
पुलवामा आतंकी हमले में शहीद होने वाले हमारे वीर जवानों के शौर्य का स्मरण कर उन्हें नमन करता हूँ।
आतंकवाद मानवता का सबसे बड़ा दुश्मन है और भारत इसके समूल नाश के लिए दृढ़ संकल्पित है। आतंकवाद का सामना करने वाले हमारे सुरक्षा बलों व सुरक्षा एजेंसियों के साहस, समर्पण और बलिदान का…
— Amit Shah (@AmitShah) February 14, 2026
/p>
واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں 40 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔ اس واقعے نے پورے ملک کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا تھا اور عوام کی بڑی تعداد نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اس حملے کے بعد بھارت نے دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی تھی۔ اس اقدام کو دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط عزم کی علامت قرار دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنا اور مستقبل میں ایسے حملوں کو روکنا تھا۔
Remembering the brave heroes who laid down their lives in Pulwama on this day in 2019. Their devotion, resolve and service to the nation remain forever etched in our collective consciousness. Every Indian draws strength from their enduring courage.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 14, 2026
قابل ذکر بات یہ ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پلوامہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے اجتماعی شعور میں زندہ رہیں گی اور ہر بھارتی کو ان کی بہادری سے حوصلہ ملتا رہے گا۔پلوامہ حملے کی برسی ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھے گا۔ حکومت اور سیکورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
