بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی۔
پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے سنیچر کے روز ایس آئی آر میں 65 لاکھ لوگوں کے نام حذف کیے جانے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس حوالے سے کوئی شفافیت نہیں برتی گئی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا شاندار کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ سے تقریباً 20 سے 30 ہزار نام ہٹائے گئے ہیں، کل تقریباً 65 لاکھ یعنی تقریباً 8.5 فیصد ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں۔
’’بوتھ نمبر اور ای پی آئی سی نمبر نہیں دیا گیا‘‘
انہوں نے کہا کہ جن ناموں کو اسمبلی حلقے سے ہٹایا گیا ہے، ان میں یہ کہیں نہیں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کتنے کی موت ہوئی، کتنے مستقل طور پر منتقل ہوئے اور دو جگہوں پر کتنے لوگوں کے نام ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جو فہرست دستیاب کرائی گئی ہے، اس میں انہوں نے بڑی چالاکی سے کسی بھی ووٹر کا پتہ، بوتھ نمبر اور ای پی آئی سی نمبر نہیں دیا ہے، تاکہ ہم یہ نہیں جان سکیں کہ ووٹر لسٹ سے کس کا نام نکال دیا گیا ہے۔
’’ای سی سیاسی جماعت کے کہنے پر کر رہا ہے کام‘‘
انہوں نے کہا کہ جن کے نام حذف کیے گئے ہیں انہیں نوٹس نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ کن کا ووٹ کاٹنا ہے اور کنہیں جتانا ہے۔ الیکشن کمیشن یہ کام مکمل طور پر ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر کر رہا ہے۔
تیجسوی یادو کا نام ووٹر لسٹ سے غائب
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ووٹر لسٹ سے ان کا نام غائب ہے، اب وہ الیکشن کیسے لڑ سکیں گے؟ تیجسوی یادو نے کہا کہ میرا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ اب الیکشن کیسے لڑوں گا؟ تیجسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے SIR کے دوران گنتی کا فارم بھی بھرا تھا۔ اس کے باوجود نام حذف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے گڑبڑ گھوٹالہ قرار دیا۔
تیجسوی نے الیکشن کمیشن کو کیا خبردار
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بوتھ وائز لسٹ جاری کی جانی چاہئے، جو کیٹیگری کے ساتھ ہو۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر نامو کاٹے جانے کی کونسی تکنیک اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بہار کمزور نہیں ہے، سب کا حساب ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


