تیجسوی یادو
پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بہار کے دورے پر رہیں گے۔ یہاں وہ سیوان میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی کے دورے سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم سے کئی سوالات پوچھے ہیں۔
تیجسوی یادو نے یہ سوالات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے پوچھے ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے بھی کئی بار ریلیاں کر کے بہار کی عوام سے کئی وعدے کر چکے ہیں۔ سب سے پہلے وزیراعظم اپنی پچھلی تقریروں اور وعدوں کا مشاہدہ اور تجزیہ کریں۔ تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت کی طرف سے دکھاؤٹی سنگ بنیاد رکھنے، افتتاح کرنے اور کام شروع کرنے کا بھی الزام لگایا۔
تیجسوی نے نیتی آیوگ اور حکومت ہند کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ بہار کیوں ملک کی سب سے پسماندہ ریاستوں میں ہے، جہاں فی کس آمدنی اور خواندگی کی شرح سب سے کم ہے۔
انہوں نے اپنے والد لالو پرساد یادو کے کاموں پر روشنی ڈالی، جیسے سارن ڈویژن میں جے پی یونیورسٹی کا قیام اور مڑھورا میں ریلوے انجن فیکٹری کا نام بتایا، جو تیجسوی کے مطابق این ڈی اے کے دور حکومت میں نظر انداز کر دی گئیں۔
تیجسوی یادو نے لا اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال
تیجسوی نے لا اینڈ آرڈر پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے کے 20 سالوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے اور لڑکیوں کی عصمت دری کی گئی۔ انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی ’بے ہوشی کی حالت‘ کے بارے میں بھی سوالات پوچھے۔
’نیشنل داماد کمیشن‘ کہہ کر بی جے پی پر طنز
تیجسوی نے الزام لگایا کہ غریب ملازمین، آشا ورکرس اور دیگر پر گرمی میں ریلی کے لیے بھیڑ جمع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، تیجسوی نے این ڈی اے کو’نیشنل داماد کمیشن‘ کہہ کر بی جے پی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیوان میں’آپریشن سندور‘ اور ٹرمپ کی مبینہ مداخلت جیسے متنازعہ مسائل کو اٹھایا۔
آج بہار دورے پر رہیں گے پی ایم مودی
آپ کو بتا دیں کہ پی ایم نریندر مودی 20-21 جون کو بہار، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے دورے پر ہوں گے۔ 20 جون کو پی ایم مودی بہار کے بعد اڈیشہ کا بھی دورہ کریں گے۔ 21 جون کو وہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر بڑے پیمانے پر یوگا پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

