Bharat Express

Tej Pratap pushes, abuses ‘party worker’ in Bihar: تیج پرتاپ یادو اپنے ہی پارٹی کے کارکن پر برہم ، گلا دباتے ہوئے دیادھکا

تیج پرتاپ یادو غصے میں آکر ایک شخص کو گلا دبا کر دھکیلنے  سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص ان کی پارٹی آر جے ڈی کا کارکن ہے

تیج پرتاپ یادو نوجوان کو دھکا دیتے ہوئے

بہار حکومت میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر تیج پرتاپ یادو ایک بار پھر بحث میں ہیں۔ اس بار ان کے سرخیوں میں آنے کی وجہ ایک ویڈیو ہے۔ تیج پرتاپ یادو غصے میں آکر ایک شخص کو گلا دبا کر دھکیلنے  سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص ان کی پارٹی آر جے ڈی کا کارکن ہے۔ تیج پرتاپ یادو بھی دھکے دیتے ہوئے گالیاں دے رہے ہیں۔ اسی دوران تیج پرتاپ کو کارکن کا گلا دباتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

 لالو اوررابڑی دیوی کے ساتھ ننھیال گئے تھے تیج پرتاپ

بہار کے وزیر تیج پرتاپ یادو کا یہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ یہ 22 اگست کا ہے۔ جب تیج پرتاپ یادو اپنے والدین رابڑی دیوی اور لالو پرساد کے ساتھ 2 روزہ دورے پر بہار کے گوپال گنج گئے تھے۔ وہاں وہ لالو پرساد کے سسرال سیرل کالا گاؤں گئے۔ جہاں لالو کو دیکھنے کے لیے لوگ جمع تھے۔ لالو اور رابڑی کے ساتھ تیج پرتاپ یادو بھی موجود تھے۔

ایسے میں جب لالو پرساد یادو اپنی بیوی رابڑی دیوی کے ساتھ سسرال جا رہے تھے، تیج پرتاپ یادو نے سفید قمیض پہنے ایک شخص کو دھکا دے کراس گلادبا رہے تھے ۔ اسی دوران ہجوم میں شامل ایک شخص نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو بنایا اور پھر جیسے ہی اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، ویڈیووائرل ہونے لگی ۔ ساتھ ہی جس کارکن کو دھکا دیا گیا اس کا نام سمنت یادو بتایا جا رہا ہے۔ لالو پرساد اور رابڑی دیوی کافی عرصے بعد سیلار کلا گاؤں پہنچے تھے۔ اس خاص موقع پر ان کے استقبال کے لیے کھڑے لوگوں نے انھیں دیکھتے ہی زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

غصے کی وجہ سامنے نہیں آئی

تاہم تیج پرتاپ یادو کو کس چیز نے اتنا غصہ دلایا کہ انہوں نے نوجوان کو دھکا دیا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read