Bharat Express

Swara Bhasker Wedding: سورا بھاسکر نے سیاسی لیڈر فہد احمد سے کر لی خفیہ شادی، کورٹ میریج کے پیپر شیئرکرکے دی جانکاری

Swara Bhasker Wedding: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے مسلم ایکٹیوسٹ فہد احمد سے خفیہ شادی کرلی ہے۔ انہوں نے کورٹ میریج کے پیپر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان خود کیا ہے۔

سورا بھاسکر نے فہد ضرار احمد سے شادی کرلی۔

Swara Bhasker Wedding: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے خفیہ طریقے سے شادی کرلی ہے۔ اس خبرکو سورا بھاسکر نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے خود کنفرم کیا ہے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے یوتھ لیڈر اور مسلم سماجی کارکن فہد ضراراحمد کے ساتھ کورٹ میریج کرلی ہے۔ اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے سورا بھاسکر نے فہد احمد کے لئے ایک اسپیشل نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

سورا بھاسکر نے انسٹا گرام ہینڈل پر 2 منٹ 4 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس کے ذریعہ انہوں نے بتایا کہ کیسے دونوں نے ایک ساتھ کئی آندولن (تحریک) میں زبردست طریقے سے آواز اٹھائی تھی اور دونوں کا رشتہ کیسے کیسے بدلتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچا۔

40 دن بعد کیا انکشاف

سورا بھاسکر نے فہد احمد سے کورٹ میریج کی ہے۔ دونوں نے 6 جنوری کو شادی کی تھی، جس کا انکشاف سورا بھاسکر نے اب تقریباً 40 دنوں کے بعد کیا ہے۔ اچانک شادی کی خبر سے متعلق سورا بھاسکر سرخیوں میں آگئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

شہد فہد احمد کے لئے لکھا یہ خاص نوٹ

اداکارہ سورا بھاسکرنے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فہد ضراراحمد کے لئے ایک پیارا سا نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا، ‘کبھی کبھی آپ کسی چیزکو دوردورتک تلاش کرتے ہیں، لیکن وہ آپ کے آس پاس ہوتی ہے۔ ہم پیارکی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اورپھرہم نے ایک دوسرے کو حاصل کرلیا۔ میرے دل میں آپ کا استقبال ہے فہد ضرار احمد’۔

فینس نے جوڑے کو دی شادی کی مبارکباد

اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے سورا بھاسکر کے فینس انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ‘آپ دونوں کو مبارکباد’۔ دوسرے نے کمنٹ کیا، ‘شادی مبارک۔ سورا اور فہد’۔ ایک اور صارف نے کمنٹ کیا، ‘مبارکباد خوبصورت کپل’۔ اس طرح فینس سورا بھاسکر اور فہد کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس