Bharat Express DD Free Dish

Swara Bhaskar lashes out : مسلمان ہیں اس لئے مارے جارے ہیں،سنبھل تشدد کو لیکر سوارا بھاسکر نے انتظامیہ کو ہنایا ہدف تنقید

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اپنی بے باکی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ اکثر کسی نہ کسی معاملے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ حال ہی میں، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 میں سوارا نے اپنے شوہر فہد کی شکست کے بعد ای وی ایم پر سوالات اٹھائے تھے۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اپنی بے باکی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ اکثر کسی نہ کسی معاملے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ حال ہی میں، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 میں سوارا نے اپنے شوہر فہد کی شکست کے بعد ای وی ایم پر سوالات اٹھائے تھے اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔ ادھر انتخابی نتائج کے اگلے ہی دن اتر پردیش کے سنبھل میں تشدد پھوٹ پڑا۔ یہ تشدد مغل دور کی مسجد کے سروے کی وجہ سے ہوا۔ اتوار کو اس کی مخالفت کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔جس دوران پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اب سوارا بھاسکر نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوارا بھاسکر نے اپنےایکس اکاونٹ  پر سنبھل میں تشدد کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے سنبھل تشدد سے متعلق ایک پوسٹ  میں لکھا کہ ‘ہم ہندوستان میں ایسی صورتحال میں ہیں جہاں قانون نافذ کرنے والے عام شہریوں کو گولی مار رہے ہیں۔ کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوارا بھاسکر نے ہندوستانی عدلیہ کو بھی نشانہ بنایا اور پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘اور عدلیہ؟ وہ شاید بھگوان سے مشورہ لے رہے ہیں کہ انہیں اپنا کام کیسے کرنا چاہیے۔ یہ واقعی بکواس ہے۔یاد رہے کہ  سوارا بھاسکر کا نشانہ سابق سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ کے اس بیان پر تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بھگوان سے دعا کر رہے تھے  کہ ایودھیا-بابری مسجد کیس جلد از جلد حل ہو جائے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read