سپریم کورٹ نے اپنی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) اور شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) زمرے کے لیے ملازمین کی براہ راست بھرتی اور ترقی میں ریزرویشن کی باضابطہ پالیسی نافذ کی ہے۔ 24 جون کو سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کی اطلاع دی گئی ہے۔اس نظام کے نافذ ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں عملے کی براہ راست بھرتیوں اور ترقیوں میں ایس سی زمرے کے لیے 15 فیصد اور ایس ٹی زمرے کے لیے 7.5 فیصد عہدوں کو ریزرو کیا جائے گا۔ یہ نظام 23 جون 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی واضح کر دیں کہ یہ ریزرویشن ججوں کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پالیسی رجسٹرار، سینئر پرسنل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لائبریرین، جونیئر کورٹ اسسٹنٹ اور چیمبر اٹینڈنٹ جیسے کئی عہدوں پرنافذ ہوگی۔چیف جسٹس آف انڈیابی آر گوئی نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ تمام سرکاری اداروں اور کئی ہائی کورٹس میں پہلے سے ہی ایس سی اور ایس ٹی کے لیے ریزرویشن کا اہتمام موجود ہے، تو سپریم کورٹ کو اس سے الگ کیوں رکھا جائے؟ ہم نے کئی تاریخی فیصلوں میں مثبت اقدام کی حمایت کی ہے اور ایک ادارے کے طور پر ہمیں اسے اپنے یہاں بھی نافذ کرنا چاہیے۔ ہمارے کام ہمارے اصولوں کی عکاسی کرنے چاہیے۔
لاء ٹرینڈ کی رپورٹ کے مطابق، نئی ریزرویشن پالیسی کے حوالے سے 24 جون کو سپریم کورٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا۔ اس میں تمام ملازمین اور رجسٹراروں کو بتایا گیا کہ ماڈل ریزرویشن روسٹر اور رجسٹر سپریم کورٹ کے اندرونی نیٹ ورک ’سپ نیٹ‘ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے اور یہ 23 جون سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کسی کو روسٹر یا رجسٹر میں کوئی غلطی یا کمی نظر آئے تو وہ اس کی اطلاع رجسٹرار کو بھیج دے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ترقی کے لیے اس کا نفاذ اپنے آپ میں ایک منفرد آغاز ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
