Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav: جمہوریت میں ایسا واقعہ افسوسناک، ممتا بنرجی کے قافلے پر مبینہ حملے پر اکھلیش یادو کا ردعمل

دراصل 9 اگست کو مغربی بنگال کے ہلیشہر میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ٹی ایم سی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچیں سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مقامی لوگوں نے ممتا بنرجی کی گاڑی کو راستے میں روک دیا۔ گاڑی کے رکنے کے دوران احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے ممتا بنرجی کی گاڑی پر کیچڑ لگایا، جوتے اور چپل پھینکے اور مبینہ طور پر نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

نئی دہلی : مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی کے قافلے پر ہوئے مبینہ ’’حملے‘‘ پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ممتا بنرجی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔اکھلیش یادو نے کہا، ’’جمہوریت میں ایسی کسی بھی واقعے کا ہونا بہت افسوسناک ہے۔ وہ ایک سینئر رہنما ہیں اور وہاں کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں، اس کے باوجود ان پر حملہ ہوا۔ جس طرح کا برتاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس واقعے کے پیچھے ہے تو یہ انتہائی مذمت کی بات ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن کوئی ایسے شخص کی توہین کیسے کرسکتا ہے جو منتخب وزیر اعلیٰ رہ چکی ہوں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی بہت بڑے فرق سے الیکشن نہیں ہاری تھیں۔ ان کے مطابق اگر مرکزی فورسز تعینات نہ کی گئی ہوتیں تو شاید وہ الیکشن نہ ہارتیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ممتا بنرجی کو مناسب سکیورٹی ملنی چاہیے اور ان کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

FCRA کو لے کر مرکز پر اکھلیش کا حملہ

اکھلیش یادو نے FCRA کے معاملے پر بھی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے یہ بتائے کہ بھارت سے کتنا پیسہ بیرون ملک چلا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بیرون ملک سے بھارت میں پیسہ آنے پر پابندیاں ہیں، لیکن بھارت کا پیسہ باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، ’’پیسے والوں کے اچھے دن آگئے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ FCRA کا مقصد صرف اقلیتوں کو پریشان کرنا اور ایک پیغام دینا ہے، جبکہ اصل سوال یہ ہے کہ بھارت کا کتنا پیسہ بیرون ملک چلا گیا۔

ممتا بنرجی کی گاڑی پر پھینکے گئے تھے پتھر اور جوتے

دراصل 9 اگست کو مغربی بنگال کے ہلیشہر میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ٹی ایم سی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچیں سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مقامی لوگوں نے ممتا بنرجی کی گاڑی کو راستے میں روک دیا۔ گاڑی کے رکنے کے دوران احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے ممتا بنرجی کی گاڑی پر کیچڑ لگایا، جوتے اور چپل پھینکے اور مبینہ طور پر نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

ممتا نے واقعے کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا

ممتا بنرجی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے لیے مقامی دیہاتیوں کو ذمہ دار قرار دینے کے بجائے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ مقامی لوگوں نے نہیں بلکہ بی جے پی کے مبینہ غنڈوں نے منصوبہ بندی کے تحت کیا۔دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے بھی اس معاملے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پارٹی نے ممتا بنرجی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read