Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat: ’’بیدار رہیں، افواہوں پر یقین نہ کریں…‘‘ وزیراعظم مودی کی ملک کے عوام سے اپیل

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ریڈیو پروگرام من کی بات کے 132ویں ایپی سوڈ میں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیدار رہیں، افواہوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ حکومت کی جانب سے جو معلومات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں، ان پر بھروسہ کریں اور اسی بنیاد پر کوئی قدم اٹھائیں۔

وزیراعظم نریندر مودی۔

نئی دہلی: مغربی ایشیا میں جنگ کی وجہ سے بھارت کے سامنے پیدا ہونے والے چیلنجز کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے بیدار رہنے اور افواہوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب مل کر اس مشکل صورتحال سے کامیابی کے ساتھ باہر نکل جائیں گے۔

’’افواہوں سے بچیں، سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ پروگرام کے 132ویں ایپی سوڈ میں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’آپ بیدار رہیں، افواہوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ حکومت کی جانب سے جو معلومات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں، ان پر بھروسہ کریں اور اسی بنیاد پر کوئی قدم اٹھائیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر بار کی طرح اس بار بھی یقین ہے کہ جیسے ہم نے 140 کروڑ بھارتیوں کی طاقت سے پہلے کے بحرانوں پر قابو پایا، اسی طرح ہم سب مل کر اس مشکل صورتحال سے بہت اچھی طرح باہر نکلیں گے۔

عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش

وزیراعظم مودی نے کہا کہ مارچ کا مہینہ عالمی سطح پر کافی ہنگامہ خیز رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں دنیا نے کورونا وبا کے دوران طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کیا تھا۔ سب کو امید تھی کہ وبا کے بعد دنیا ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگی، لیکن مختلف خطوں میں مسلسل جنگ اور تنازعات کی صورتحال پیدا ہوتی رہی۔

خلیجی ممالک کا شکریہ ادا

وزیراعظم مودی نے جنگ زدہ علاقوں میں بھارتی شہریوں کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں ایک ماہ سے شدید جنگ جاری ہے اور لاکھوں بھارتیوں کے رشتہ دار ان ممالک میں رہتے اور کام کرتے ہیں، خاص طور پر خلیجی ممالک میں۔ انہوں نے کہا کہ میں خلیجی ممالک کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ وہاں موجود ایک کروڑ سے زائد بھارتیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read