جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم کم بوکیوم کی قیادت میں آئے ہوئے جمہوریہ کوریا کے خصوصی سفیروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی کلیدی شراکت داری کے 10 سال مکمل ہونے کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ کورین صدر جِم یُنگ لی کے ساتھ اپنی خوشگوار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان، جمہوریہ کوریا کے ساتھ مختلف شعبوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جن میں اختراع (innovation)، دفاع، جہاز سازی (shipbuilding) اور ہنر مندانہ نقل و حرکت (skilled mobility) شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’جناب کم بو کیوم کے زیر قیادت جمہوریہ کوریا کے خصوصی سفیروں پر مشتمل وفد سے مل کر خوشی ہوئی۔ گذشتہ ماہ صدر جے میونگ لی کے ساتھ اپنی مثبت ملاقات کو یاد کیا۔‘‘
Delighted to receive the delegation of Special Envoys from the Republic of Korea led by Mr. Kim Boo Kyum. Recalled my positive meeting with President @Jaemyung_Lee last month. India–ROK Special Strategic Partnership, which completes 10 years, continues to grow from innovation and… pic.twitter.com/3N1V0WSFe1
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2025
انھوں نے مزید لکھا کہ ’’ہندوستان-جمہوریہ کوریا کے مابین خصوصی کلیدی شراکت داری، جس کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں، اختراع اور دفاع سے جہاز سازی اور ہنر مندانہ نقل و حرکت جیسے شعبوں تک مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ دونوں جمہوریتوں کے مابین قریبی اشتراک انڈیا– پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی میں تعاون دیتا ہے۔‘‘
وزیر اعظم مودی سے جمہوریہ کوریا ، جسے جنوبی کوریا، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے خصوصی سفیروں کی یہ ملاقات نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے، بلکہ انڈیا-پیسیفک خطے میں امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے اور ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گزشتہ دہائی میں بڑھتی ہوئی قربت، اقتصادی، تکنیکی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ ترقی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


