Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Somnath Visit 2026: سومناتھ سوابھیمان پرو: عقیدت اور جدت کے سنگم پر وزیر اعظم مودی کی شوریہ یاترا، پی ایم کا خصوصی سوشل میڈیا پوسٹ

سومناتھ مندر کے آسمان پر ایک شاندار ڈرون شو بھی منعقد کیا گیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کی قدیم عقیدت، ثقافتی شان اور ہزاروں سال پر محیط تاریخ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم  مودی نے اس ڈرون شو کو عقیدت اور ٹیکنالوجی کے درمیان مسحور کن ہم آہنگی قرار دیا۔

گجرات کے دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی سومناتھ سوابھیمان پرو کے مرکزی پروگرام شوریہ یاترا میں شرکت کریں گے۔ عقیدت اور جدت کے حسین امتزاج کے درمیان وزیر اعظم نے سومناتھ مندر کو روحانی طاقت کی علامت قرار دیا، جو صدیوں سے انسانیت کو راہ دکھاتا آ رہا ہے۔ اتوار کو ہونے والی اس تاریخی شوریہ یاترا اور مندر میں خصوصی پوجا کے ذریعے بھارت کی شاندار ثقافتی وراثت کا ایک عظیم منظر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اتوار کی صبح وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہفتہ کے روز منعقد ہونے والے پروگراموں کی جھلکیاں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سومناتھ مندر کا پورا احاطہ اومکار منتر کے اجتماعی جاپ سے گونج اٹھا۔ وزیر اعظم  مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سومناتھ سوابھیمان پرو کے دوران ایک ہزار سیکنڈ تک اومکار ناد کے اجتماعی اعلیٰ تلفظ کا موقع ملا، جس کی روحانی توانائی نے دل و دماغ کو مسرور کر دیا۔

ہفتہ کی رات سومناتھ مندر کے آسمان پر ایک شاندار ڈرون شو بھی منعقد کیا گیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کی قدیم عقیدت، ثقافتی شان اور ہزاروں سال پر محیط تاریخ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ وزیراعظم  مودی نے اس ڈرون شو کو عقیدت اور ٹیکنالوجی کے درمیان مسحور کن ہم آہنگی قراردیا۔اتوار کا دن سومناتھ کی مقدس دھرتی پر شوریہ یاترا کے نام رہے گا۔ شنکھ سرکل سے شروع ہونے والی اس یاترا میں 108 گھوڑوں پر مشتمل علامتی مارچ نکالا جائے گا، جوبہادری اورایثار کی داستان کو زندہ کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی خود اس شوریہ یاترا میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد صبح تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر وہ سومناتھ مندر کے گربھ گرہ میں خصوصی پوجا کریں گے اور پھر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سومناتھ کی ثقافتی طاقت اور روحانی پیغام کو دنیا تک پہنچائیں گے۔

سومناتھ میں مذہبی پروگراموں کے اختتام کے بعد وزیر اعظم  مودی کا فوکس ترقیاتی منصوبوں پر ہوگا۔ دوپہر قریب دو بجے وہ راجکوٹ کے مارواڑی یونیورسٹی پہنچیں گے، جہاں وہ کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے ’وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس‘ کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس خطے میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم  مودی احمد آباد پہنچیں گے۔ شام تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر وہ احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کے تحت سیکٹر 10 اے سے مہاتما مندر تک کے باقی حصے کا افتتاح کریں گے، جس سے گاندھی نگر اور احمد آباد کے درمیان آمدورفت مزید آسان اور تیز ہو جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read