Bharat Express DD Free Dish

Gujarat news

وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہیں آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران ریاست کے غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی زندگی میں خوشحالی لانے اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں وزیر اعظم سے رہنمائی اور قیمتی مشورے حاصل ہوئے۔

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس خصوصی نمائش کا 4 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے دورہ کیا۔ ریاستی محکمہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت منعقد کی گئی یہ نمائش عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر احمد آباد میں ’ایک دیپک آشیرواد نو‘ پروگرام کا انعقاد، امت شاہ اور بھوپیندر پٹیل نے بھی شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر کے سرکھیج وارڈ میں اجتماعی شجرکاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیا۔ دوسری جانب انہوں نے دہلی میں بھی ایک خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی بندش کے درمیان مرکزی حکومت نے صورتحال کا لیا جائزہ لیا اور وزیرداخلہ نے وزرائے اعلیٰ سے فون پر گفتگو کرکے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے ہفتہ کے روز گاندھی نگر سے گجرات میں 'بھارت ٹیکسی' سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن نے گجرات حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں تاکہ ضلع کَچھ کے 11 آئی ٹی آئی اداروں کو صنعت سے منسلک تربیت، جدید بنیادی ڈھانچے اور روزگار پر مبنی ہنرمندی کے پروگراموں کے ذریعے جدید بنایا جا سکے۔

گجرات کے جام نگر میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کیے گئے رہائشی کمپلیکس میں رہنے والے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور حکومت کی فلاحی اسکیموں کی تعریف کی ہے۔

گجرات کی مختلف جیلوں میں بند کل 44 قیدیوں نے گجرات سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (جی ایس ای بی) کے ذریعہ منعقدہ کلاس 10 اور کلاس 12 کے امتحانات کامیابی سے پاس کر لیے۔ ان میں سے 22 قیدیوں نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔

کمپلیکس میں مرکزی ڈائننگ ہال، لائبریری، آڈیٹوریم اور ای-لائبریری جیسی جدید سہولیات بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے سرداردھام کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں استقبالیہ، سول سہولیات، کھانے کا حصہ اور ای-لائبریری شامل تھے۔